دھوئیں کی آلودگی سے بچانے والی دیوار

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)دنیا بھر میں دھواں خارج کرنے والی گاڑیاں ماحول کو بہت زیادہ آلودہ کرتی ہیں۔ سائنس دانوں نے اس کا حل ایک دیوار کی صورت میں پیش کیا ہے ۔ جو گاڑیوں کے زہریلے اخراج کو فٹ پاتھ تک آنے سے روکتی ہیں اور روڈ کی آلودگی سڑک تک ہی محدود رہتی ہے۔لندن میں واقع امپیرئل کالج کے ڈاکٹر ٹِلی کولنز نے پہلے گاڑیوں کے اخراج کا ہوائی بہاؤ کا بغور مطالعہ کیا اور اس کے بعد ایک خاص قسم کی دیوار تجویز کی جو فٹ پاتھ کے ساتھ کھڑی کی جائے گی۔ اس پر آنے والا دھواں اور آلودگی فٹ پاتھ پر نہیں پہنچیں گے بلکہ مڑی ہوئی دیوار کے ساتھ ٹکرا کر دوبارہ سڑک تک ہی محدود رہیں گے۔ اس طرح فٹ پاتھ پر سفر کرنے والے عوام دھوئیں سے بہت حد تک بچ سکیں گے۔ ڈاکٹر ٹلی کے مطابق چند فٹ کی بلندی پر آلودہ ہوا کی بوچھاڑ بہت زیادہ ہوتی ہے جو لوگوں کو متاثر کرتی ہے۔انہوں نے جو خمیدہ دیوار بنائی ہے وہ آلودگی کے ساتھ ساتھ شور کو بھی کم کرسکتی ہےاور انہیں شہر میں سبز انفراسٹرکچر کے طور پر بنایاجاسکتا ہے۔



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر