97 فیصد سے زائد چینی والدین کا کہنا ہے کہ بچوں کا زیادہ خیال رکھنا ایک عام سی بات ہے،سروے

بیجنگ (شِنہوا) چائنہ یوتھ ڈیلی کی جانب سے جاری کردہ ایک سروے میں بتایا گیا ہے کہ 97 فیصد سے زیادہ چینی والدین اس بات پر متفق ہیں کہ بچوں کا زیادہ خیال رکھنا ایک معمول کی بات ہے اور ان میں سے 88.6 فیصد نے تسلیم کیا ہے کہ انہوں نے اپنے بچوں کے لئے ضرورت سے زیادہ کام کیا ہے۔ایک سروے کے مطابق جس میں 1,500 چینی والدین سے رائے پوچھی گئی تو انہوں نے تسلیم کیا کہ وہ اپنے بچوں کی روز مرہ کی زندگی میں بہت زیادہ مداخلت کرتے ہیں۔70 فیصد رائے دہندگان کا کہنا تھا کہ والدین کی جانب سے بچوں کا زیادہ خیال رکھنے یا والدین کی زیادہ توجہ کی وجہ سے اُن کے بچے ان پر زیادہ انحصار کرتے ہیں۔جہاں تک والدین کی اپنے بچوں کا زیادہ خیال رکھنے کے پیچھے وجوہات کا سوال ہے تو اس سروے میں بتایا گیا ہے کہ 60 فیصد والدین چاہتے ہیں کہ وہ اپنے بچوں کو دوسرے بچوں سے آگے بڑھائیں جبکہ آدھے سے زیادہ ہر وقت اپنے بچوں کے ارد گرد رہتے ہیں تاکہ اپنے بچوں کو زیادہ بہتربچپن مہیا کرسکیں جس سے وہ اپنے بچپن میں لطف اندوز نہیں ہو سکے۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر