امریکہ میں طوفانوں اور بگولوں کے باعث کم از کم 6 افراد ہلاک

واشنگٹن(شِنہوا)امریکہ کے جنوبی علاقوں میں آنیوالے شدید طوفانوں اور بگولوں کے باعث کم از کم 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔سی این این کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کی شام الابامہ کی کاؤنٹی کالہون سے گزرنے والے ایک بگولے کے باعث کم از کم 5 اموات اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ملی ہیں ، املاک اور گھروں کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے۔یوٹیلیٹی ٹریکر پاورآوٹیج ڈاٹ یو ایس کے مطابق ہفتہ کی صبح تک الابامہ اور جارجیا میں تقریباً 38 ہزار گھروں اور کاروباروں کو بجلی کی سپلائی منقطع تھی۔ہفتہ کے روز علی الصبح ایک بگولہ جارجیا کے مغربی شہر نیونن سے ٹکرایا ہے ، موسمیات سروس نے بتایا کہ نصف شب کے بعد آنیوالے بگولے نے چھتوں ، درختوں اور بجلی کے کھمبوں کو اکھاڑ پھینکا۔فائر چیف ڈیرون پیٹرک ولسن نے بتایا کہ نیونن کی کووئٹا کاؤنٹی میں طوفان کے باعث کم از کم 1 شخص ہلاک ہو گیا ہے۔موسمیات سروس نے بتایا کہ مجموعی طور پر بگولوں کی 23 اطلاعات موصول ہوئی ہیں ، جن میں مسیسپی سے 1 ، الابامہ سے 17 اور جارجیا سے 5 اطلاعات ملی ہیں۔



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر