چین کی جانب سے عطیہ کردہ کوویڈ-19 کی ویکسین سوڈان پہنچ گئی

خرطوم (شِنہوا) چینی حکومت کی جانب سے سوڈان کو عطیہ کردہ سائنو فارم کوویڈ- 19 ویکسین کی کھیپ سوڈان کے دارالحکومت خرطوم پہنچ گئی۔سوڈان میں چینی سفیرما شن من ، ہنگامی صورتحال کے لئے سوڈان کی ہائر کمیٹی کے چیئرمین صدیق تاویر اورسوڈان کے وزیر صحت عمرال نجیب نے خرطوم کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پرویکسین وصول کی۔ہوائی اڈے پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیی سفیرنے کہا کہ چینی حکومت نے آج سوڈان کوکوویڈ-19 کے خلاف جنگ میں مدد کے لئے چینی ویکسین فراہم کی ہے۔یہ اقدام دونوں ممالک اوران کے عوام کے درمیان گہری دوستی اور قریبی تعلقات کو ظاہر کرتا ہے۔
اس موقع پر ال نجیب نے سوڈان کے لئے چین کے مدد گارموقف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ چین نے سوڈان کونہ صرف وبا کے دوران بلکہ خرطوم اور سوڈان کے دیگر شہروں میں بھی صحت کی سہولیات کی تعمیر میں مدد فراہم کی ہے۔تاویرنے سائنو فارم ویکسینزکی آمد کی اہمیت پر زوردیتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے اورعوامی جمہوریہ چین کے مابین دیرینہ اور برادرانہ تعاون کی جانب ایک مزید قدم ہے۔



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر