افغان فورسز کی کارروائی میں 5 عسکریت پسندہلاک

فیض آباد، افغانستان(شِنہوا)افغانستان کے شمالی صوبہ بدخشاں کے دارالحکومت فیض آباد میں قومی فوج کی ایک خصوصی کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 5 عسکریت پسند مارے گئے ہیں۔صوبے میں فوج کے افسر عبدالرزاق نے بتایا کہ ہفتے کے روز صبح سویرے خصوصی فورس کے ایک دستے نے فیض آباد شہر کے پولیس ضلع 6 میں کارروائی کا آغاز کیا۔ جس میں 5 باغی ہلاک اور 3 دیگر زخمی ہوئے ہیں ۔ مزید بتایا کہ کارروائی کے دوران مارے جانیوالے افراد میں غیرملکی شہری بھی شامل ہیں۔غیر ملکی عسکریت پسندوں کی شہریت ظاہر کیے بغیر عہدیدار نے کہا کہ غیر ملکی شہری صوبہ بدخشاں میں طالبان عسکریت پسندوں کے ساتھ مل کر لڑائی میں حصہ لے رہےتھے۔رزاق نے کہا کہ کارروائیوں کے دوران کسی بھی سیکورٹی اہلکار یا عام شہری کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔صوبہ بدخشاں کے مختلف حصوں میں سرگرم طالبان عسکریت پسندوں نے ابھی تک اس خبر پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر