چین کے صنعتی منافع میں پہلے دو ماہ میں تیزی سے اضافہ

بیجنگ (شِنہوا) چین کی بڑی صنعتی کمپنیوں کے منافع میں رواں سال کے پہلے دو ماہ میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا کیونکہ معیشت کوویڈ- 19کی پیدا کردہ مشکلات سے مستحکم طور سے باہر نکل رہی ہے۔قومی ادارہ برائے شماریات (این بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق جنوری-فروری کے دوران کم سے کم 2کروڑ یوآن (تقریباً30لاکھ 60ہزار امریکی ڈالر) کے سالانہ کاروباری حجم کی حامل صنعتی کمپنیوں کا مشترکہ منافع گزشتہ سال کے مقابلے میں 179 فیصد اضافےکے ساتھ 11کھرب10ارب یوآن رہا۔2019 کے پہلے دو ماہ کے مقابلے میں منافع میں 72.1 فیصد کا اضافہ ہوا۔این بی ایس کے اعداد و شمار کے مطابق پچھلے دو سالوں میں اوسط شرح نمو 31.2 فیصد رہی۔این بی ایس کے سینئرماہرشماریات ژو ہانگ کا کہنا ہے کہ ملک اور بیرون ملک طلب میں اضافے اورچین کے نئے قمری سال کی تعطیلات کے دوران کارکنوں کے گھروں کو واپس نہ جانے کی وجہ سے پیداواری دورانیہ میں اضافے کی وجہ سے کمپنیوں کے منافع میں اضافہ ہوا۔



  تازہ ترین   
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر
ایران کے معاملے پر تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں: وائٹ ہاؤس
سکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر