مولانا فضل الرحمان کا آصف علی زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ،ذرائع

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آصف علی زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان وزیراعظم کےخلاف تحریک عدم اعتماد پر مشاورت کی گئی، تحریک عدم اعتماد کے لیے اپوزیشن کی نمبر گیم پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کے درمیان تحریک عدم اعتماد کے لیے ممکنہ تاریخ کے تعین پر بھی مشاورت کی گئی، حکومتی اتحادی جماعتوں سے رابطوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے آصف زرداری سے آصفہ بھٹو کی خیریت بھی دریافت کی۔اس سے قبل مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف سے بھی رابطہ کیا تھا ، جس میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر مشاورت کی گئی اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کرنے کے ساتھ ساتھ نمبر گیم پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔مولانا فضل الرحمن نے نواز شریف کو اپوزیشن کی پیش قدمی سے متعلق آگاہ کیا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ دونوں رہنماؤں کا موجودہ حکومت سے جلد از جلد قوم کو نجات دلانے پر اتفاق ہوا۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم نے اپنا گھر سکیم کا اجرا کر دیا، بجٹ میں عوام کو بڑی سہولتیں دینے کا اعلان
جنوبی وزیرستان میں افغان طالبان کی گولہ باری، ایک ہی خاندان کے 5 افراد زخمی
امریکا، ایران سے رابطے برقرار، امن کیلئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں: دفتر خارجہ
ایران پر مختصر اور طاقتور حملوں کا منصوبہ تیار، ٹرمپ کو آج بریفنگ دی جائے گی
امریکا، اسرائیل آبنائے ہرمز میں بدامنی کے ذمے دار، دفاع کریں گے: ایرانی صدر
امریکا کا ایران کیخلاف پہلی بار ہائپر سونک میزائل تعینات کرنے پر غور
امریکی صدر کا نیتن یاہو کو لبنان کیخلاف مکمل جنگ سے گریز کا مشورہ
امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ وطن واپسی کیلئے تیار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر