تحریک عدم اعتماد؛ مولانا فضل الرحمان کا آصف علی زرداری، نواز شریف سے رابطہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز): حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ اور جمعیت علما اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن اور مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے مابین ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو میں وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر مشاورت ہوئی ہے۔جے یوآئی کے ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے دونوں رہنماؤں سے الگ الگ ہونیوالی ٹیلی فونک گفتگو میں وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کے حوالے سے مطلوبہ نمبر گیم پر اطمینان کا اظہارکیا۔انہوں نے کہا کہ رہنماوں کے مابین وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے پلان کو عملی جامہ پہنانے کے علاوہ ملکی اور قومی امور پر مشاورت کی گئی۔ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو اپوزیشن کی پیشقدمی کے بارے تفصلات سے آگاہ کیا اور دونوں رہنماوں نے موجودہ حکومت سےجلد از جلد قوم کو نجات دلانے پر اظہار اتفاق کیا۔انہوں نے بتایا کہ جے یو آئی کے سربراہ اور سابق صدر آصف علی زرداری کے مابین تحریک عدم اعتماد کے لیے ممکنہ تاریخ کے تعین پر بھی مشاورت ہوئی جبکہ حکومتی اتحادی جماعتوں سے رابطوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔مولانا فضل الرحمان نے آصف علی زرداری سے آصفہ بھٹو زرداری کی خیریت دریافت کی اوران سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔پی ڈی ایم کے سربراہ نے کہا کہ جے یوآئی کے کارکن لاہور میں پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ کا استقبال کریں گے جس پرآصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمان کا شکریہ ادا کیا۔



  تازہ ترین   
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر