پی ایس ایل کا بائیو سیکیور ببل ’’اِن سیکیور‘‘ بن گیا

کراچی(نیوز ڈیسک)پی ایس ایل کا بائیو سیکیور ببل ’’ان سیکیور‘‘ بن گیا،پی سی بی کی کمزور حکمت عملی کو نئے کورونا کیس کی وجہ قرار دیا جانے لگا۔پشاور زلمی سے نرمی برت کر دیگر ٹیموں کو بھی قوانین توڑنے کی راہ دکھائی گئی، بعض کرکٹرز کی فیملیز کو قرنطینہ کے بغیر جوائن کرنے کی اجازت کا بھی انکشاف ہوا ہے، ہوٹل میں تقریبات بھی جاری رہیں، ذرائع کے مطابق موجودہ حالات میں لیگ کا انعقاد خطرے سے خالی نہیں ہے، گذشتہ برس 4 پلے آف میچز میں 12 کیسز سامنے آئے تھے، اب بھی تعداد بڑھ سکتی ہے۔دوسری جانب پی سی بی نے رات گئے اسلام آباد یونائٹیڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پی سی آر ٹیسٹ کرا لیے، تمام ٹیموں کو ایک دن تک اپنے فلور میں ہی رہنے کی ہدایت دے دی گئی، ہر4 دن بعد بائیو سیکیور ببل میں موجود تمام افراد کے پی سی آر ٹیسٹ ہوں گےتفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 6کیلیے پی سی بی نے بائیو سیکیور ببل تیار کرنے کا دعویٰ کیا، مگر وہاں بھی کورونا کیسز سامنے آنے سے افادیت پر سوال اٹھنے لگے ہیں،ذرائع نے بتایا کہ بورڈ کی حکمت عملی کمزور ہے، اس نے پشاور زلمی کے دباؤ میں آ کر وہاب ریاض اور ڈیرن سیمی کو ایک دن بعد ہی ٹیم کو جوائن کرنے کی اجازت دے کر منفی مثال قائم کردی تھی،اس سے دیگر فرنچائزز کو بھی قوانین توڑنے کی راہ دکھائی گئی،بعض کرکٹرز کی فیملیز کو قرنطینہ کے بغیر جوائن کرنے کی اجازت کا بھی انکشاف ہوا ہے۔باہر سے کھانے بھی منگوائے جا رہے ہیں، ایک ٹیم آفیشل نے نام ظاہرنہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ گراؤنڈ اسٹاف، ہوٹل اسٹاف وغیرہ کون سا بائیو ببل میں ہیں،کوئی بھی وائرس کی زد میں آ سکتا ہے، ببل صرف ذہن کو تسلی دینے کیلیے تشکیل دیا گیا،ہوٹل میں تقریبات بھی جاری ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ موجودہ حالات میں لیگ کا انعقاد خطرے سے خالی نہیں ہے، گذشتہ برس 4 پلے آف میچز میں 12 کیسز سامنے آگئے تھے، اب بھی یہ تعداد بڑھ سکتی ہے،کھلاڑی بھی موجودہ صورتحال میں تشویش کا شکار ہیں۔دوسری جانب پی سی بی اب ہر4 دن بعد بائیو سیکیور ببل میں موجود تمام افراد کے پی سی آر ٹیسٹ کرائے گا، اس میں کرکٹرز، فیملیز، آفیشلز اور ٹیم اونرز وغیرہ شامل ہیں،گذشتہ روز فواد احمد کا کیس سامنے آنے پر پہلے اسلام آباد یونائٹیڈ کا ریپیڈ ٹیسٹ کرایا گیا، شام ساڑھے چار بجے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم بس میں سوار ہو کر انتظار کرتی رہی، سوا پانچ بجے انھیں واپس ہوٹل کے اندر بلا لیا گیا، چند روز قبل دونوں ٹیموں نے ساتھ پریکٹس کی تھی، اس کا علم ہونے کے باوجود کوئٹہ کا ٹیسٹ تاخیر سے کرایاگیا، میچ کا وقت 9بجے ہونے پر بھی شام 7بجے تک ٹیسٹ نہیں ہوا تھا، پھر مقابلے کو ہی ملتوی کر دیا گیا۔بعدازاں کوئٹہ اور دیگر چار ٹیموں کے بھی ریپیڈ ٹیسٹ کرائے گئے، اس کی مشین مقامی اسپتال سے ہوٹل لائی گئی تھی، اس کے نتائج 15 سے 20 منٹ میں سامنے آ جاتے ہیں،پھر رات گئے اسلام آباد یونائٹیڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پی سی آر ٹیسٹ بھی کرائے گئے، منگل کو چار ٹیموں کے بھی یہی ٹیسٹ ہوں گے، بورڈ کی کوشش ہے کہ اسلام آباد یونائٹیڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نتائج جلدی آ جائیں کیونکہ انھیں رات کو میچ کھیلنا ہوگا۔ تمام ٹیموں کو ایک دن تک اپنے فلور میں ہی رہنے کی ہدایت دے دی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی زمینی و فضائی کارروائی، 37 دہشت گرد ہلاک
علیمہ کے بعد نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی 30 روز کیلئے نظر بند
روسی اسٹیٹ ڈوما کے الیکشن: صدر پوتن کی حامی جماعت یونائیٹڈ رشیا کو واضح برتری
اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر ہی محمود غزنوی، وفاق اپنا دفاع کرے گا: خواجہ آصف
ملک بھر کے منتخب 115 اضلاع میں آج سے قومی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز
اسلام آباد بند کرنے کی کوشش ہوئی تو قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، محسن نقوی
ایم کیو ایم پاکستان کا نئے انتظامی یونٹس کے لیے اسلام آباد مارچ کا عندیہ
مسجد الحرام کے مؤذن شیخ ابراہیم المدنی انتقال کرگئے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر