چینی موبائل فون کمپنی کا پاکستان میں4مارچ سے موبائل فون مینوفیکچرنگ یونٹ چلانے کا اعلان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ایئر لنک کمیونیکیشن لمیٹڈ نے اعلان کیا ہے کہ چار مارچ سے لاہور میں شیاؤمی اسمارٹ فونز کی تیاری کا آغاز کررہے ہیں ۔ 4 مارچ 2022 کو قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ، کوٹ لکھپت، لاہور میں موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ کی سہولت کا افتتاح کیا جائے گا۔ایئر لنک کے مطابق اس کوشش سے سالانہ فروخت میں 550 ملین ڈالر کی پیداوار کااندازہ ہے جبکہ پاکستان میں ہزاروں روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔یادرہےچینی سمارٹ فون بنانے والی کمپنی نے 2021 میں ریکارڈ 190.4 ملین سمارٹ فون کی ترسیل کی جس سے شیاؤ می -2021 میں دنیا کی دوسری سب سے بڑی موبائل فون بنانے والی کمپنی بن گئی اور ایپل کو پیچھے چھوڑ دیا۔ شیاؤ می فونز کی تیاری پاکستان میں ہونے سے ملکی معیشیت پر مثبت اثر پڑے گا عاور مقامی طور پر تیارکردہ شیاؤ می موبائل فونز برآمد کئے جاسکیں گے۔ ایئر لنک نے پاکستان میں 400,000 یونٹس کی ماہانہ صلاحیت کے ساتھ موبائل فونز کی پیداوار شروع کی، جسے FY23 تک بڑھا کر 550,000 یونٹس ماہانہ کرنے کا منصوبہ ہے۔



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر