صوبائی حکومت نے رکشہ اور لوڈر بنانے والے کارخانوں اور ڈیلرز پر فوری پابندی عائد کردی

پشاور(نیشنل ٹائمز)خیبرپختونخوا حکومت نے رکشہ اور لوڈر بنانے والے کارخانوں اور ڈیلرز پر فوری پابندی عائد کردی ہے جس کا اطلاق فور سٹروک تین پہیوں والے آٹو رکشہ، موٹر کیب، کارگو لوڈرز اور موٹر سائیکل رکشہ بنانے والوں پر ہوگا۔ ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ فہد اکرام قاضی کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کام کرنے والے ایسے تمام کارخانوں کی رجسٹریشن فوری طور پر کینسل تصور ہوگی جوفور سٹروک تین پہیوں والی آٹو رکشہ، موٹر کیب، کارگو لوڈرز اور موٹر سائیکل رکشہ کی مینوفیکچرنگ کر رہے ہیں ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ معزز پشاور ہائیکورٹ اور صوبائی کابینہ کے احکامات پر تمامنئے رکشوں اور لوڈرز کے فٹنس، رجسٹریشن اور رومٹ پرمٹ پر 2016 میں پہلے ہی سے پابندی لگائی گئی ہے اس پابندی کے حوالے سے ڈائریکٹوریٹ آف ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ خیبرپختونخوا نے پاکستان سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کو بھی مراسلہ لکھ دیا ہے۔



  تازہ ترین   
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک
ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم
روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم
آئی ایم ایف کا وسیع پیمانے پر فیول سبسڈی سکیم فوری ختم کرنے کا مطالبہ
پاکستان، بحرین کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
شمالی وزیرستان میں آپریشن، فتنہ الخوارج کے 4 کمانڈرز سمیت 9 دہشت گرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر