گوگل نے روس کے سرکاری میڈیا کیلئے مونیٹائزیشن بند کردی

واشنگٹن (نیشنل ٹائمز) دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے یوکرین جنگ کے بعد روس کی سرکاری ویب سائٹس کیلئے مونیٹائزیشن کی سہولت ختم کردی۔ گوگل کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین میں جنگ کے جواب میں روس کے سرکاری فنڈ سے چلنے والے میڈیا اداروں کیلئے گوگل مونیٹائزیشن بند کی جا رہی ہے۔ گوگل موجودہ صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور اگر ضروری ہوا تو مزید اقدامات بھی کرے گا۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق گوگل نے روس کے سرکاری میڈیا کی ویب سائٹس پر ایک ایسے وقت میں پابندی عائد کی ہے جب یوٹیوب پہلے ہی روسی میڈیا چینلز کی ویڈیوز پر اشتہارات بند کرچکا ہے۔ اس سے قبل فیس بک نے بھی روس کے سرکاری میڈیا کی مونیٹائزیشن بند کردی تھی۔



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر