چین کی سائنوویک ویکسین کی1کروڑ60لاکھ خوراکیں انڈونیشیا پہنچ گئیں

جکارتہ(شِنہوا)چین کی دواساز کمپنی سائنوویک بائیوٹیک کی تیار کردہ نوول کروناوائرس ویکسین کی کل1کروڑ60لاکھ خوراکوں کی بڑی تعدادصوبہ بانتین کے ضلع ٹانگیرانگ کے سوئی کارنو۔ہاتا ہوائی اڈے پر پہنچ گئی ہے۔نائب وزیرصحت دانتے ہاربووونو نے ویڈیو پریس کانفرنس میں بتایا کہ یہ1کروڑ60لاکھ خوراکیں آنے کا مطلب ہے کہ ہم نے ویکسین کی مجموعی طور پر5کروڑ35لاکھ خوراکوں کی بڑی تعدادحاصل کرلی ہے۔سوئی کارنو۔ہاتا ہوائی اڈے سے ویکسین کی تمام خوراکیں صوبہ مغربی جاوا کے شہر بانڈونگ میں ریاستی دوا ساز کمپنی بائیوفارما میں منتقل کردی جائیں گی۔یہ انڈونیشیا میں نوول کروناوائرس ویکسین کی آمد کا ساتواں مرحلہ ہے، پہلا مرحلہ 6دسمبر2020کو آیا تھا جس میں سائنوویک ویکسین کی12لاکھ خوراکیں تھیں اور دوسرا مرحلہ31دسمبر کو آیا جس میں اسی کمپنی کی تیارکردہ ویکسین کی 18لاکھ خوراکیں تھیں۔اگلے 3مرحلوں میں سائنوویک ویکسین خوراکوں کی بڑی مقدار آئی جن پر بائیوفارما نے مزید عملدرآمد کیا۔تیسرامرحلہ12جنوری2021کوآیا جس میں ویکسین کی1کروڑ50لاکھ خوراکیں شامل تھیں اور15لاکھ خوراکیں اضافی تھیں،انڈونیشیا میں چوتھا مرحلہ یکم فروری کو آیا جس میں ویکسین کی ایک کروڑ خوراکیں تھیں جبکہ10لاکھ خوراکیں اضافی تھیں اور ملک میں پانچواں مرحلہ2مارچ کو آیا جس میں ویکسین کی 1کروڑ خوراکیں تھیں۔چھٹامرحلہ8مارچ کو آیا جوکہ آکسفورڈ یونیورسٹی اور برطانوی دوا ساز کمپنی آسٹرازینیکاکی جانب سے تحقیق شدہ ویکسین کی11لاکھ خوراکوں پرمشتمل تھا، یہ ویکسین کوویکس سہولت سے حاصل کی گئی تھی جس کا انتظام عالمی ادارہ صحت نے کیا۔



  تازہ ترین   
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر
ایران کے معاملے پر تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں: وائٹ ہاؤس
سکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر