چین کے شمالی علاقہ میں کوئلے کی کان میں حادثہ،4افراد ہلاک

تائی یوآن(شِنہوا)چین کے شمالی صوبہ شنشی میں جمعرات کے روز کوئلہ اور گیس کے دھماکے کے حادثے کے بعدپھنس جانے والے4مزدور ہلاک ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔حادثے کے امدادی صدرمقام نے جمعہ کے روز بتایا کہ ان کی لاشیں جمعہ کوصبح 10بج کر35منٹ تک نکال لی گئیں اورامدادی کام مکمل ہوگیا۔حادثہ جمعرات کی صبح 3بج کر51منٹ پر اس وقت پیش آیا جب زو چھوآن کاؤنٹی میں ہوایانگ نیو مٹیریل ٹیکنالوجی گروپ کمپنی لمیٹڈ کے تحت کوئلے کی کمپنی کیلئے12مزدورزیرزمین سرنگ کھود رہے تھے جن میں سے8 کو زمین کے نیچے سے نکال لیاگیا۔حادثے کی وجہ جاننے کیلئے مزیدتحقیقات جاری ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر