بھارت، ممبئی ہسپتال میں آتشزدگی کے باعث ہلاکتوں کی تعداد9تک بڑھ گئی

نئی دہلی(شِنہوا)بھارتی شہرممبئی میں نوول کروناوائرس ہسپتال میں آتشزدگی کے باعث ہلاکتوں کی تعداد9تک بڑھ گئی ہے جبکہ مزید افرادکے تاحال اندر پھنسے ہونے کاخدشہ ہے۔فون پر شِنہوا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر آف پولیس(ڈی سی پی) پراشانت کادام نے کہاکہ مزید6لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں جس کے بعدکل تعداد9ہوگئی ہے۔ہمیں بتایا گیاہے کہ مزید افرادلاپتہ ہیں اورخدشہ ہے کہ وہ اندر پھنسے ہوئے ہیں،انہوں نے مزیدکہاکہ ہم ان تک پہنچنے کیلئے بھرپور کوشش کررہے ہیں۔ملک میں عالمی وبا کی دوسری لہرکے پیش نظر نوول کروناوائرس کی خدمات کیلئے تبدیل کئے گئے ہسپتال کے اندرجمعرات کو رات گئے آگ بھڑک اٹھی تھی۔بدقسمت ہسپتال ممبئی کے بھاندوپ علاقہ میں واقع ہے جو کہ جنوب مغربی ریاست مہاراشٹر کا صدرمقام بھی ہے۔



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر