پب جی نے اہم سنگِ‌ میل عبور کرلیا، سب حیران

بیجنگ(نیوز ڈیسک): اسمارٹ فون اور کمپیوٹر پر کھیلے جانے والے معروف گیم پب جی PUBG نے سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونے والے گیم کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔چین کی ٹیکنالوجی کمپنی ٹینسنٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ملٹی پلیئر آن لائن بیٹل گراؤنڈز (پب جی) کو چین سے باہر ڈاؤن لوڈ کرنے والے صارفین کی تعداد ایک ارب تک پہنچ گئی۔پب جی کو سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونے کی وجہ سے دنیا کا کامیاب ترین گیم ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہوگیا۔چین کی ٹیکنالوجی کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونے والے گیمز میں سب وے سرفز دوسرے اور کینڈی کرش تیسرے نمبر پر ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پب جی کی تین ماہ کی آمدنی میں 29 فیصد اضافہ بھی ہوا ہے۔واضح رہے کہ اس گیم کو تین سال قبل متعارف کرایا گیا، جس کے صارفین کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہوا اور اب اس نے بہت کم عرصے میں اہم سنگِ میل عبور کیا ہے۔گیم کیسے کھیلا جاتا ہے؟اس گیم میں دو ٹیموں کا آپس میں مقابلہ ہوتا ہے، ایک کھلاڑی سے لے کر 100 کھلاڑیوں تک کی ٹیم ہوتی ہے جو انٹرنیٹ کے ذریعے ایک دوسرے سے جڑتی ہے۔دونوں ٹیموں کے کھلاڑی جہاز سے زمین پر اتر کر پہلے اسلحہ تلاش کرتے ہیں اور پھر سامنے والے کھلاڑی کو فائرنگ کر کے مارتے ہیں۔ آخر میں زندہ رہنے والے فاتح کھلاڑی کو اعزاز میں ’چکن ڈنر‘ دیا جاتا ہے۔



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر