باقی کیا کسر رہ گئی؟

تحریر: نذیر ڈھوکی

عالمی اخبار اکانومسٹ کی طرف سے رینکنگ میں پاکستان نیم جمہوری ملک کے طور سامنے آیا ہے یہ ہے سلیکٹڈ وزیراعظم کی کارکردگی جو گزشتہ روز اپنے چمچوں کو بہترین کارکردگی کے سرٹیفکیٹ دے رہے تھے آج ان کی اپنی کارکردگی شرمندگی کی ننگی تصویر بن کر سامنے آئی ہے ۔ حقیقت بھی یہ ہی جب جمہوری آداب کو کچل کر انتخابی نتائج چوری کرکے کٹھپتلی حکومت بنا کر عوام پر مسلط کی جائے تو دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی ہر کوشش نہ صرف ناکام ہوتی ہے بلکہ شرمندگی کا باعث بنتی ہے ۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی جناب بلاول بھٹو زرداری نے تو پہلے ہی روز عمران خان کو سلیکٹڈ وزیراعظم کہا تھا جو عمران خان کی شناخت بن گئی اوپر سے عمران خان کی آمرانہ سوچ، طرز حکمرانی چیئرمین پیپلزپارٹی کے موقف کی تائید کرتی رہی ۔جب پارلیمنٹ کو ربڑ اسٹیمپ بنا کر رکھ دیا جائے تو دنیا کیسے مانے گی کہ پاکستان جمہوری ملک ہے ؟ ان حالات میں چیئرمین پیپلزپارٹی کا 27 فروری کا کراچی سے اسلام آباد تک لانگ مارچ حالات اور وقت کی ضرورت ہے۔

نیازی لکی سرکس میں شامل بہروپیئے میڈیا پر آکر گوئبلز کی طرح جھوٹ کو سچ بناکر پیش کرنے کی کتنی بھی کوشش کریں مگر جھوٹ کو سچ ثابت کرنے میں اس لیئے کامیاب نہیں ہو رہے کیونکہ اب تیز رفتار سوشل میڈیا کا زمانہ ہے جو سرکاری اشتہارات سے اور کسی بھی دباؤ سے آزاد ہے ، چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی جناب بلاول بھٹو زرداری کی یہ سیاسی فتح ہے کہ جمہوریت پسند سیاسی پارٹیاں ان کے بیانیہ کو اپنا رہی ہیں۔

سچی بات یہ ہے چیئرمین جناب بلاول بھٹو زرداری عہد حاضر کے تمام سیاستدانوں کو پیچھے چھوڑ چکے ہیں کیونکہ جب ان سے اختلاف رکھنے والے ان کے موقف پر کی تائید کرکے میدان میں آئیں تو اس کا مطلب یہ ہے جناب بلاول بھٹو زرداری درست فیصلہ کرنے کی بصیرت اور اہلیت رکھتے ہیں، چیئرمین پیپلزپارٹی کے 27 فروری کے لانگ مارچ کے اعلان نے جمود کی شکار سیاست میں ہلچل پیدا کردی ہے ، سیاسی تجزیہ نگاروں کی رائے ہے کہ لاکھوں عوام کی قیادت کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی جب پنجاب میں داخل ہونگے تو کٹھپتلی حکومت پیپل کے پتوں کی طرح لرزتی ہوئی نظر آئے گی اور جب جناب بلاول بھٹو زرداری کا تاریخی اور بےمثال کارواں اسلام پہنچے گا تو محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے 18 اکتوبر کو کراچی میں استقبال کی یاد تازہ ہو جائے گی۔

اکانومسٹ کی رینکنگ کے بعد جب پاکستان کا تشخص ملیامیٹ ہو چکا ہے ،معیشت تباہ حالی کا شکار ہے ، مہنگائی اور بیروزگاری نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے ان حالات میں ہر وطن پرست جناب بھٹو کے کارواں میں شامل ہوگا ۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی
امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر کو جان بوجھ کر نشانہ نہیں بنایا، ایرانی نائب وزیر خارجہ
3 ارب ڈالر مالیت کے ایرانی اثاثے ابوظہبی سے تہران منتقل، اسرائیلی میڈیا
خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا، جارحیت برقرار رہی تو جواب مزید سخت ہوگا: ایران
سکیورٹی فورسز کا واشک میں کامیاب آپریشن، 14 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک
ایران سب کچھ دینے کیلئے تیار، دو تین روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر