متنازعہ قوانین کیخلاف کسانوں نے پورا بھارت بند کردیا، ٹرینیں روک دیں، کاروبار معطل

نئی دہلی: (نیوز ڈیسک) متنازع زرعی قوانین کے خلاف کسانوں نے پورا بھارت بند کر دیا، متعدد علاقوں میں سڑکیں اور ٹرینیں روک کر احتجاج کیا جا رہا ہے۔ بازار، شاپنگ مالز اور دکانوں کو تالے لگ گئے، کاشتکاروں کا کہنا ہے ان کا یہ احتجاج مکمل پر امن ہے۔مودی سرکار کی شامت، کسانوں نے پورا بھارت بند کر دیا۔ متعدد علاقوں میں سڑکیں اور ٹرینیں بند کرکے احتجاج کیا جا رہا ہے۔ متحدہ کسان مورچہ کی اپیل پر پورے بھارت میں بازار، شاپنگ مالز اوردکانوں کو تالے لگ گئے۔ ہڑتال کا وقت صبح چھے سے شام چھ بجے تک ہے۔ کسان رہنما درشن پال کا کہنا ہے ان کا ملک گیر احتجاج پرامن ہے۔کاشتکاروں کو ٹریڈ یونین اور تاجرتنظیموں کی حمایت حاصل ہے۔ وکلا برادری، طلبا اور اپوزیشن بھی کسانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔گھر بار چھوڑ کر لاکھوں کسان دلی کے ارد گرد غازی پور، سنگھو اور ٹکری باررڈ پر موجود ہیں۔ مظاہرین نے مطالبات کی منظوری تک ڈٹے رہنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی کسان تین متنازع قوانین کی واپسی کے لیے 26 نومبر سے سڑکوں پر ہیں۔



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر