چین کا سوڈان کو نوول کروناو ائرس ویکسین عطیہ کرنے کا منصوبہ

خرطوم (شِنہوا) چینی حکومت سوڈان کو سائنو فارم کی نوول کرونا وائرس ویکسین کی ایک کھیپ عطیہ کرے گی۔سوڈان میں چین کے سفیر ماشین مِن نے خرطوم میں چینی سفارت خانہ میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں یہ اعلان کیا کہ چینی حکومت اور فوج نے سوڈان کو نوول کرونا وائرس ویکسین کا ایک کھیپ عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سفیر نے مزید کہا کہ سائنو فارم گروپ کی تیار کردہ یہ ویکسین 26 مارچ کو چینی طیارے کے ذریعے خرطوم کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پہنچ جائے گی۔گزشتہ سال اس افریقی ملک میں عالمی وباء کے پھیلاؤ کے بعد سے چین سوڈان کو نوول کرونا وائرس عالمی وباء کے خلاف اسکی جنگ میں مدد فراہم کر رہا ہے۔چین نے گزشتہ سال سوڈان کو طبی سامان کی کھیپ کا عطیہ دیا تھا اور گزشتہ جون میں چین کی طبی ماہرین کی ایک ٹیم اس عالمی وباء سے نمٹنے میں تعاون کے لئے دو ہفتوں کے مشن پر اس ملک روانہ ہوئی تھی۔سوڈان میں منگل تک نوول کرونا وائرس کے مجموعی طور پر 29ہزار5 سو42 کیسز کا اندراج ہوا ہے جس میں 23ہزار 858صحت یاب افراد اور 2ہزار3 اموات شامل ہیں۔



  تازہ ترین   
مفاہمتی یادداشت کے بعد 200 سے زائد امریکی فوجی ہلاک ہوئے: پاسداران انقلاب
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد
برطانیہ امریکا کی حمایت کرتا ہے تو وہ یقینی اور جائز ہدف بن جائے گا، ایران
حوثیوں کے سعودی شہروں ینبع اور جازان میں آرامکو تنصیبات پر میزائل و ڈرون حملے
غزہ میں 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی بمباری سے کم از کم 7 فلسطینی شہید
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے کئی ٹھکانے تباہ، 13 دہشتگرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر