روبوٹ کی پینٹنگ کی قیمت 10 کروڑ روپے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )روبوٹ مصور صوفیہ کی پینٹنگ کی قیمت 10 کروڑ روپے لگائی گئی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مشہور خاتون روبوٹ صوفیہ کی پینٹنگز کو نیلامی کیلئے پیش کیا گیا ہے۔ ایک پینٹنگ میں صوفیہ نے اپنے ہی چہرے کی پینٹنگ بھی بنائی ہے اور اسے بھی نیلامی کے لیے پیش کیا گیا۔صوفیہ کی تصاویر کی تیاری میں انسانی مصور نے بھی مدد کی ہے۔ ہانگ کانگ کی ہینسن روبوٹکس ہیومونائڈ کمپنی نے اس ڈیجیٹل مصوری کو نان فنجیبل ٹوکن ( این ایف ٹی) کا نام دیا ہے۔این ایف ٹی ڈجیٹل نوادرات کا ایک نیا رحجان ہے جسے بلاک چین کی مدد سے تیار کیا جاتا ہے اور ان کی نقل نہیں کی جاسکتی۔ اس طرح این ایف ٹی کی خریداری کا رحجان تیزی سے بڑھ رہا ہے اور لوگ اس میں سرمایہ کاری بھی کررہے ہیں۔صوفیہ 2016 میں منظر عام پر آئی تھی جب اس نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ مجھے امید ہے لوگ انسانوں کی مدد سے تیار کردہ میرے کام کو سراہیں گے اور میں مزید طریقوں سے اس کام میں شریک رہوں گی۔سعودی عرب پہلا ملک ہے جس نے کسی روبوٹ کو شہریت دی۔ صوفیہ نے اطالوی مصور اینڈریا بوناسیٹو کے تعاون سے کئی تصاویر بنائی ہیں جن میں ٹیسلا کمپنی کے مالک ایلون مسک کا پورٹریٹ بھی شامل ہے۔



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر