سیمی راحیل نے کورونا ویکسین لگوالی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ سیمی راحیل نے بھی عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگوالی۔سیمی راحیل نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی تصویر شیئر کی جس میں وہ ویکسینیشن سینٹر میں موجود ہیں اور کورونا وائرس سے خود کو محفوظ رکھنے کے لیے ویکسین لگوا رہی ہیں۔سینئر اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’کورونا ویکسین لگوانا مشکل کام نہیں ہے۔‘اُنہوں نے پاکستانی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’لازمی کورونا ویکسین لگوائیں تاکہ ہر ایک محفوظ رہ سکے۔‘خیال رہے کہ اس سے قبل بشریٰ انصاری، ثمینہ پیرزادہ اور ارمینا خان بھی کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگوا چکی ہیں۔دوسری جانب پاکستان شوبز انڈسٹری کے کئی فنکار کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جن میں آمنہ الیاس، بہروز سبزواری، اداکارہ روبینہ اشرف، گلوکار جواد احمد، عثمان مختار، ندا یاسر، ماڈل علیزے گبول، صحیفہ جبار، امیر گیلانی، مریم نفیس اور واسع چوہدری سمیت دیگر بھی شامل ہیں۔



  تازہ ترین   
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر