دشمن ایران کو طویل اور تھکا دینے والی کشمکش میں دھکیلنا چاہتا ہے: باقر قالیباف

تہران(نیشنل ٹائمز)ایرانی پارلیمان کے سپیکر اور امریکا کے ساتھ مذاکراتی ٹیم کے سربراہ محمد باقر قالیباف نے دوٹوک اعلان کیا ہے کہ ایران نہ جنگ، نہ امن کی طویل غیر یقینی صورتحال کو ہرگز قبول نہیں کرے گا اور اسے جلد ختم کرنا ہوگا۔

پارلیمان کی رابطہ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا امریکا کو ایران پر غیر معینہ مدت تک غیر یقینی کیفیت مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، دشمن ایران کو طویل اور تھکا دینے والی کشمکش میں دھکیلنا چاہتا ہے، ملک سے جنگ کے خطرے کو ہمیشہ کے لئے ختم کرنے کا واحد راستہ قومی اتحاد اور پائیدار دفاعی قوت کا حصول ہے۔

موجودہ تعطل کو محض روایتی سیاسی بحثوں کے بجائے واضح اور عملی اقدامات کے ذریعے حل کرنا ناگزیر ہے، اس صورتحال کا فیصلہ یا تو میدانِ جنگ میں ہوگا یا پھر واشنگٹن کو ایران کی شرائط تسلیم کرنا ہوں گی۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا خلائی سفر میں نیا باب، محمد ذیشان کل چینی مشن کے ساتھ خلا میں جائیں گے
دشمن ایران کو طویل اور تھکا دینے والی کشمکش میں دھکیلنا چاہتا ہے: باقر قالیباف
ایران نے خطے میں جغرافیائی و سیاسی مفادات کو اپنی ’’سرخ لکیر‘‘ قرار دیدیا
وزیراعظم کا دورہ روس، 12 سے 14 اہم معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں: پاکستانی سفیر
امریکا اور اسرائیل مسلط کردہ جنگوں کے باوجود اپنے مقاصد میں ناکام رہے: عباس عراقچی
فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ
غریب، محنت کش خاندانوں کو گھر فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے: شہباز شریف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر