پاکستان کا خلائی سفر میں نیا باب، محمد ذیشان کل چینی مشن کے ساتھ خلا میں جائیں گے

بیجنگ(نیشنل ٹائمز) پاکستان خلائی سفر میں نئی منزل حاصل کرنے کے قریب پہنچ گیا، پہلے پاکستانی خلا باز کی چینی خلائی سٹیشن روانگی کی تیاریاں مکمل ہوگئیں۔

چینی خلائی مشن شین ژو 24 پہلے پاکستانی خلا باز محمد ذیشان کو کل لے کر روانہ ہوگا،خلائی مشن کو جیوکوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانچ کیا جائے گا، پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بج کر 18 منٹ پر خلائی مشن شین ژو24 روانہ ہوگا، محمد ذیشان علی خلائی مشن میں بطور پے لوڈ سپیشلسٹ ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

پاکستانی خلا باز چینی سٹیشن تیانگونگ پر قدم رکھنے والا پہلا غیر ملکی ہوگا، پاکستانی خلا باز تقریباً ایک ہفتہ خلا میں قیام کے بعد زمین پر واپس آئے گا، سپارکو اور چینی خلائی ایجنسی کے اشتراک سے مشن انجام دیا جائے گا۔

چینی خلا باز تانگ ہونگبو، وویی اور پاکستان خلا باز محمد ذیشان علی خلائی مشن انجام دیں گے، خلائی مشن میں تانگ ہونگبو بطور کمانڈر فرائض انجام دیں گے۔

پاکستانی خلاباز محمد ذیشان علی کا کہنا ہے کہ قوم کی امیدیں ساتھ لے کر خلا میں جا رہا ہوں، خلائی مشن میں صرف میری نہیں پورے پاکستان کی نمائندگی ہوگی، یہ مجھ سمیت پورے پاکستان کیلئے اعزاز کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ خلائی مرکز کی انتظامیہ اور عملے نے بہترین تربیت فراہم کی، چینی عملے کے ساتھ دوستی اور پیشہ ورانہ تعلقات قائم ہوئے ہیں، پاکستان اور چین کی دوستی سمندروں سے گہری اور ہمالیہ سے اونچی ہے، امید ہے کہ یہ مشن آخری نہیں بلکہ مزید مشترکہ مشن بھی ہوں گے۔

محمد ذیشان کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کے تعلقات اور دوستی کو مستقبل میں بڑھتا ہوا دیکھ رہا ہوں، وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ مشن میں ذیشان علی نہیں بلکہ پاکستان جا رہا ہے، وزیراعظم نے کہا کہ پورے پاکستان کی نمائندگی اور فخر تمہارے سر ہے، اپنے چاہنے والوں اور معاونین کا ممنون و مشکور ہوں۔

چینی خلاباز نے کہا کہ پاکستان اور چین کا خلائی تحقیق کے میدان میں مشترکہ خواب ہے، محمد ذیشان نے چینی زبان سیکھنے کیلئے محنت کی جس سے ہمیں باہمی رابطے میں آسانی ہوئی، خلائی مشن ایک ہفتہ خلا میں قیام کے بعد زمین پر واپس آئے گا۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم نے وفاقی وزرا کو ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے روک دیا
پاکستان کا خلائی سفر میں نیا باب، محمد ذیشان کل چینی مشن کے ساتھ خلا میں جائیں گے
تورغر میں گاڑی الٹنے سے خاتون سمیت 9 افراد جاں بحق، 7 زخمی
محسن نقوی کا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے کالعدم بی ایل اے کیخلاف کارروائی کا مطالبہ
وزیراعظم، فیلڈ مارشل کو عالمی بااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں پہلے نمبر پر آنے پر مبارکباد کی قرارداد منظور
پاکستان کا خلائی سفر میں نیا باب، محمد ذیشان کل چینی مشن کے ساتھ خلا میں جائیں گے
دشمن ایران کو طویل اور تھکا دینے والی کشمکش میں دھکیلنا چاہتا ہے: باقر قالیباف
ایران نے خطے میں جغرافیائی و سیاسی مفادات کو اپنی ’’سرخ لکیر‘‘ قرار دیدیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر