ندی میں کود کر خودکشی کرنیوالی عائشہ کی ایک اور ویڈیو منظرعام پر آگئی

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارت میں سسرال والوں کے طعنوں سے تنگ آکر ندی میں کود کر خودکشی کرنے والی عائشہ کی ایک اور ویڈیو منظرعام پر آگئی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کے شہر احمد آباد سے تعلق رکھنے والی 23 سالہ عائشہ نے سسرال والوں کے طعنوں سے تنگ آکر ندی میں کود کر خودکشی کرلی تھی، عائشہ کی والدین سے گفتگو کرنے کی ایک اور ویڈیو منظرعام پر آگئی۔ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ عائشہ اپنے والدین سے گفتگو کررہی ہیں جس میں والدین اسے انتہائی قدم اٹھانے سے روک رہے ہیں۔عائشہ کے والد کا کہنا تھا کہ میری بات سنو بیٹا جس پر عائشہ کہہ رہی ہے کہ مجھے کچھ نہیں سننا پاپا، والد نے کہا کہ بیٹا امی سے بات کرو، والدبھی بیٹی کو خودکشی کرنے سے روکنے کا کہہ رہی ہیں۔ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ والدہ کہہ رہی ہیں کہ تم ایسا کرو گی تو لوگ کہیں گے تم قصوار تھیں اس پر عائشہ کہتی ہے کہ جسے جو چاہے بولنا ہے بولنے دیں، میں بس تھک چکی ہوں اپنی زندگی ختم کرنا چاہتی ہوں۔ویڈیو میں عائشہ کے والدین انہیں اس انتہائی اقدام سے روکنے کے لیے ہر قسم کے وعدے قسمیں دیتے سنائی دیے جاسکتے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق عائشہ 2018 میں عارف خان نامی شخص کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں، شادی کے فوراً بعد ہی عارف اور ان کے گھروالوں کی جانب سے عائشہ کو جہیز کے لیے ہراساں کیا جانے لگا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عائشہ سسرال والوں کی باتوں سے تنگ آکر ماں باپ کے گھر واپس چلی گئی لیکن رشتے داروں کی مداخلت پر عائشہ کو ایک بار پھر سسرال واپس آنا پڑا۔عائشہ کے والد نے داماد کو ڈیڑھ لاکھ روپے بھی دیے لیکن کچھ بھی تبدیل نہ ہوسکا اور انہیں ایک بار پھر ماں باپ کی دہلیز کا منہ دیکھنا پڑا جب کہ شوہر سے علیحدگی کے خوف نے عائشہ کو خودکشی جیسا اقدام اٹھانے پر مجبور کیا۔



  تازہ ترین   
ایران سب کچھ دینے کیلئے تیار، دو تین روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: ٹرمپ
سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس طلب، وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش کئے جانے کا امکان
الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے 5 حلقوں پر نتائج روک دیئے، دوبارہ پولنگ کا حکم
شہباز شریف سے زرعی شعبے کے سٹیک ہولڈرز کی ملاقات، بجٹ پر مشاورت کی گئی
ملک بھر کیلئے بجلی ایک روپے 98 پیسے فی یونٹ سستی، نوٹیفکیشن جاری
امریکا سے معاہدے کو حتمی شکل دینے کیلئے پاکستان کے ذریعے مذاکرات جاری ہیں: ایران
وفاقی بجٹ پیش کرنے کی نئی تاریخ کا اعلان آج وزارت خزانہ کرے گی
پاکستان نے افغانستان سے دہشتگردوں کے حملے عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دیدیئے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر