دبئی کے نائب حکمران شیخ حمدان بن راشد انتقال کرگئے

دبئی(نیوز ڈیسک) : متحدہ عرب امارات کے وزیر خز انہ اور دبئی کے نائب حکمران شیخ حمدان بن راشد المکتوم انتقال کرگئے ہیں ، شیخ حمدان متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کے بھائی تھے ۔ 9 دسمبر 1971 کو متحدہ عرب امارات کی پہلی کابینہ تشکیل پانے کے بعد ہی شیخ حمدان بن راشد وزیر خزانہ کے عہدے پر فائز ہوئے اور ابھی تک وہ اس عہدے پر برقرار رہے ۔ انہوں نے مالی پالیسیوں اور سرکاری اخراجات کی ترقی میں ناگزیر کردار ادا کیا تھا۔ مرحوم شیخ حمدان متعدد اعلیٰ سطحی سرکاری اداروں کی صدارت کرتے تھے ، جنہوں نے متحدہ عرب امارات میں معیشت اور لیبر مارکیٹ کی مدد کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ان میں دبئی میونسپیلٹی ، المکتوم فاؤنڈیشن ، دبئی ایلومینیم اور دبئی نیچرل گیس کمپنی لمیٹڈ، اور دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر شامل تھے ۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر