سابق چیف جج کے بیٹے احمد حسن رانا کاسیاست میں آنے کا اعلان ٗ پارٹی کا نام بھی رکھ دیا

لندن ٗ(نیشنل ٹائمز)لندن میں موجود سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے بیٹے احمد حسن رانا نے کہا ہے کہ وہ رواں ہفتے کراچی جائیں گے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ مستقبل میں سیاست کریں گے، سیاسی جماعت کا نام شان پاکستان ہے۔احمد حسن رانانے کہا کہ وہ تحریک انصاف یا مسلم لیگ ن کا حصہ نہیں بنیں گے، دورہ لندن میں نوازشریف یا شریف خاندان سے رابطہ نہیں ہوا۔دوسری جانب گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم نے عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کی تاہم صحافیوں کے بیشترسوالات پر خاموشرہے۔پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں بیان حلفی سے متعلق کیس کی سماعت کے بعد صحافی نے رانا شمیم سے سوال کیا کہ پ کا بیان حلفی کہاں تک پہنچا ہے؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ مجھے نہیں معلوم، ڈائریکٹ رجسٹرار کے پاس ایشو آرہا ہے۔صحافی کی جانب سے ایک اور سوال کیا گیا کہ رانا صاحب کیا آپ نے بیان حلفی خود تو نہیں لیک کیا؟ گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جو بتانا تھا میں نے عدالت میں بتا دیا ہے، اب کوئی بیان نہیں دوں گا۔رانا شمیم سے سوال پوچھا گیا کہ رانا صاحب ثاقب نثار کے ساتھ آپ کی گفتگو کا کوئی اور گواہ بھی زندہ ہے؟ جس پر انہوں نے کہا کہ نو کمنٹس۔صحافی نے یہ سوال بھی کیا کہ رانا صاحب آپ کے بیٹے مختلف دعوے کرتے ہیں، کیا تردید یا تصدیق کرتے ہیں؟ اس پر رانا شمیم نے جواب دیا کہ آپ یہ سوال میرے بیٹے سے ہی پوچھیں، میرا اس کے بیان سے کیا تعلق ہے۔ان سے پوچھا گیا کہ اٹارنی جنرل نے فرم جرم عائد کرنے کی درخواست کی، آپ نے مخالفت کیوں نہیں کی؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ میرے آنے سے پہلے کوئی بات ہوئی ہوگی، میرے سامنے ایسا کچھ نہیں کہا گیا۔صحافی نے سوال کیا کہ کیا توہین عدالت سے بچنے کیلئے غیرمشروط معافی کا آپشن لیں گے؟ سوال کا جواب دیتے ہوئے رانا شمیم نے کہا کہ نو کمنٹس، مجھے عدلیہ کی عزت کا بہت احترام ہے، کیس عدالت میں ہے میں بات نہیں کروں گا، ثاقب نثار سے مزید جاکر جوابات کا پوچھیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش، فلسطینیوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
ایران کو خطرہ ہوا تو عالمی انفراسٹرکچر خطرے میں پڑ سکتا ہے، پاسداران انقلاب
جڑواں شہروں میں شدید بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، شہریوں کا انخلاء شروع
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
نوجوان پاکستان کا انمول سرمایہ اور روشن مستقبل کے معمار ہیں: صدر، وزیراعظم
امریکا کا گزشتہ سال فضائی حملوں میں 153 یمنی شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف
ٹرمپ نے امریکا کو ایک غیر ضروری اور خطرناک جنگ میں جھونک دیا: چک شومر
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر