ایپل کی گھڑی صارفین کیلئے خطرہ بن گئی، کمپنی کیخلاف مقدمہ درج

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)کیلیفورنیا کی ایک عدالت میں درج ہوئے مقدمے میں ایپل کمپنی کی بنائی گئی جدید ٹیکنالوجی سے لیس گھڑیوں کو صارفین کیلئے خطرے کے طور پر بتایا گیا ہے۔ شکایت کنندہ کا کہنا ہے کہ گھڑی سے صارف کو شدید چوٹیں اور گہرے زخم آسکتے ہیں۔امریکی خبررساں ادارے نیویارک پوسٹ کے مطابق مدعی نے دعویٰ کیا کہ اس کا ہاتھ اس وقت شدید زخمی ہوگیا جب اس کی ایپل کی گھڑی کا شیشہ اچانک سے ٹوٹ گیا اور کناروں پر باقی رہ جانے والے کانچ کے ٹکڑے اس کا ہاتھ زخمی کرگئے۔مدعی کرس اسمتھ امریکی ریاست الاباما کے رہائشی ہیں جنہوں نے ایپل گھڑی 359 ڈالرز معہ ٹیکس کے ساتھ خریدی تھی۔ اسمتھ کے ساتھ حادثہ گولف کھیلتے ہوئے پیش آیا۔شکایت میں یہ بھی درج تھا کہ چونکہ گھڑی کی لیتھیئم-آئن بیٹری پھول سکتی ہے جس سے کانچ کا فریم کبھی بھی ٹوٹ سکتا ہے جو کہ صارف کو گہرے زخم پہنچا سکتا ہے۔واضح رہے کہ یہ ایک ہی شکات نہیں ہے۔ کمپنی کو اس حوالے سے درجنوں شکایات موصول ہوچکی ہیں تاہم اس سے متعلق ادارے کی جانب سے ابھی تک کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی ہے۔



  تازہ ترین   
سندھ طاس معاہدے پر 24 کروڑ زندگیوں کا انحصار، پانی کا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا: پاکستان
پانی کا بہاؤ روکنا جنگی جرم، بھارت سندھ طاس نظام پر ناانصافی کر رہا ہے: ڈاکٹر وکٹر گاؤ
سندھ طاس معاہدے کے بغیر پاکستان اور بھارت میں پائیدار امن ممکن نہیں: بلاول بھٹو
بھارتی آبی جارحیت سے 6 ہزار پاکستانی جاں بحق، اتنے جنگوں میں بھی نہیں مرتے: مصدق ملک
بھارت نے پانی روکنے کی کوشش کی تو قیادت مؤثر جواب دینے کیلئے پرعزم ہے: عطا اللہ تارڑ
امریکہ مفاہمتی یادداشت پر عمل کرے، ہم بھی ذمہ داریاں پوری کریں گے: ایران
ایران کی درخواست پر آج دوحہ میں اہم مذاکرات ہونگے: ٹرمپ کا دعویٰ
وزیراعظم کا آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر