کیا ایپل کارپوریشن نے چین سے 275 ارب ڈالر کا خفیہ معاہدہ کیا تھا؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)امریکی میڈیا کے مطابق، ایپل کارپوریشن کے سربراہ ٹِم کُک نے 2016 میں چینی حکومت سے 275 ارب ڈالر کا ایک خفیہ معاہدہ کیا تھا۔اس معاہدے کے تحت ایپل کارپوریشن نے چین میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرتے ہوئے وہاں کے مقامی صنعت کاروں کو جدید تربیت بھی فراہم کی تاکہ وہ ’’ایپل‘‘ کی مصنوعات اور ان میں استعمال ہونے والے پرزہ جات کی زیادہ سے زیادہ تیاری کرسکیں۔ویب سائٹس ’’دی انفارمیشن‘‘ اور ’’بزنس انسائیڈر‘‘ پر شائع ہونے والی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ چین میں نئے کاروباری و تجارتی قوانین سے ایپل کارپوریشن کو خطرہ لاحق ہوگیا۔دوسری جانب چینی حکام نے ایپل کارپوریشن پر اعتراض شروع کردیا کہ وہ مقامی صنعت و معیشت کےلیے کچھ نہیں کررہی۔یہ معاملات سنبھالنے کےلیے ٹِم کُک 2016 میں کئی بار چین گئے جہاں انہوں نے چینی اداروں کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی کیے۔ان یادداشتوں کے مطابق، ایپل کارپوریشن نے وعدہ کیا کہ وہ جدید ترین ڈیجیٹل آلات اور پرزہ جات بنانے کےلیے ترقی یافتہ کارخانوں کی تنصیب میں چینی صنعتکاروں کی مدد کرے گی اور ان کے کارکنوں کو تربیت بھی دے گی۔یہی نہیں بلکہ ’’ایپل‘‘ نے یہ وعدہ بھی کیا کہ وہ ان کارخانوں میں تیار کردہ پرزہ جات خریدے گی جبکہ اپنی موجودہ سرمایہ کاری میں بھی کئی ارب ڈالر کا اضافہ کرے گی تاکہ چین میں تحقیق و ترقی (ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ) کے مراکز کو مضبوط بنایا جاسکے۔’’دی انفارمیشن‘‘ کی خبر میں یہ انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ اس پانچ سالہ خفیہ معاہدے سے ایک طرف چین میں آئی ٹی انڈسٹری کو بہت فائدہ ہوا تو دوسری جانب ایپل کارپوریشن نے بھی صرف چین میں اپنی مصنوعات کی فروخت سے (2020 میں) 68 ارب ڈالر کمائے جو پچھلے سال اس کی مجموعی عالمی آمدنی کا 20 فیصد تھے۔ایپل کارپوریشن نے اسی خفیہ معاہدے کے تحت اپنے ’’آئی کلاؤڈ آپریشنز‘‘ چین منتقل کیے اور اپنے تازہ ترین آئی فون کےلیے چینی سپلائروں کو خصوصی فوقیت دی۔انفارمیشن ٹیکنالوجی کے علاوہ، آلودگی سے پاک توانائی کےلیے 30 کروڑ ڈالر کا سرمایہ کاری فنڈ قائم کیا اور چین میں ونڈ ٹربائن بنانے والی سب سے بڑی کمپنی سے باضابطہ معاہدہ بھی کیا۔اب تک اس مبینہ ’’خفیہ معاہدے‘‘ کے بارے میں ایپل کارپوریشن کی جانب سے مکمل خاموشی ہے لیکن ’’دی انفارمیشن‘‘ اور ’’بزنس انسائیڈر‘‘ کا اصرار ہے ان کی معلومات بالکل درست ہیں۔



  تازہ ترین   
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
ایران میں مزید کیا حاصل کرنا باقی ہے؟ آسٹریلوی وزیراعظم
جنگ کا 34 واں روز: یو اے ای آبنائے ہرمز بزور طاقت کھلوانے کیلئے تیار: امریکی اخبار
لبنان میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر یوسف ہاشم اسرائیلی حملے میں شہید
ایران نے جنگ بندی کی درخواست کردی: ٹرمپ کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر