آلودگی: آج بھی لاہور پہلے نمبر پر، کراچی کا نواں نمبر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آج بھی لاہور پہلے نمبر پر ہے جبکہ ملک کا سب سے بڑا شہر کراچی نویں نمبر پر ہے۔ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق آج لاہور کی فضا انتہائی آلودہ ہے جہاں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 283 ریکارڈ کی گئی۔کراچی کی فضا بھی آلودہ ہے جہاں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 157 ریکارڈ ہوئی۔دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں پڑوسی ملک افغانستان کا دارالحکومت کابل 222 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔اسی فہرست میں بھارت کے دارالحکومت دہلی کا نمبر تیسرا ہے جہاں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 197 ریکارڈ کی گئی۔ایئر کوالٹی انڈیکس کی پاکستان کے حوالے سے کی گئی درجہ بندی کے تحت لاہور پہلے اور فیصل آباد 222 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔اس فہرست میں بہاولپور 194 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ تیسرے اور رائے ونڈ 175 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔ایئر کوالٹی انڈیکس کی درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضرِ صحت ہے۔ایئر کوالٹی انڈیکس کا یہ بھی کہنا ہے کہ 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضرِ صحت ہے جبکہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش، فلسطینیوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
ایران کو خطرہ ہوا تو عالمی انفراسٹرکچر خطرے میں پڑ سکتا ہے، پاسداران انقلاب
جڑواں شہروں میں شدید بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، شہریوں کا انخلاء شروع
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
نوجوان پاکستان کا انمول سرمایہ اور روشن مستقبل کے معمار ہیں: صدر، وزیراعظم
امریکا کا گزشتہ سال فضائی حملوں میں 153 یمنی شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف
ٹرمپ نے امریکا کو ایک غیر ضروری اور خطرناک جنگ میں جھونک دیا: چک شومر
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر