وزیرِ اعظم عمران خان پشاور کا دورہ نہ کریں: الیکشن کمیشن

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان خیبر پختون خوا کے دارالحکومت پشاور کا دورہ نہ کریں۔اس ضمن میں علاقائی الیکشن کمشنر سعید احمد خان نے وزیرِ اعظم عمران خان کو خط لکھ دیا۔خط میں کہا گیا ہے کہ خبریں ہیں کہ وزیرِ اعظم پاکستان کارڈ لانچ کرنے کے لیے پشاور کا دورہ کر رہے ہیں۔وزیرِ اعظم عمران خان کو لکھے گئے خط میں علاقائی الیکشن کمشنر سعید احمد خان نے متنبہ کیا ہے کہ ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی نہ کی جائے، بصورتِ دیگر آپ کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔دوسری جانب وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے اطلاعت محمد علی سیف نے میڈیا کو بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم آج گورنر ہاؤس پشاور میں نیا پاکستان کارڈ کا افتتاح کریں گے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ نیا پاکستان کارڈ کا آغاز خیبر پختون خوا سے کیا جا رہا ہے، اس کارڈ سے تقریباً 13 کروڑ افراد مستفید ہوں گے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش، فلسطینیوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
ایران کو خطرہ ہوا تو عالمی انفراسٹرکچر خطرے میں پڑ سکتا ہے، پاسداران انقلاب
جڑواں شہروں میں شدید بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، شہریوں کا انخلاء شروع
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
نوجوان پاکستان کا انمول سرمایہ اور روشن مستقبل کے معمار ہیں: صدر، وزیراعظم
امریکا کا گزشتہ سال فضائی حملوں میں 153 یمنی شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف
ٹرمپ نے امریکا کو ایک غیر ضروری اور خطرناک جنگ میں جھونک دیا: چک شومر
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر