ملک عدنان نے اپنا ایوارڈ کس کے نام کیا؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)مقتول سری لنکن فیکٹری منیجر پریانتھا کمارا کی جان بچانے کی کوشش کرنے والے ملک عدنان نے اپنا ایوارڈ پریانتھا کمارا اور سری لنکا کے لوگوں کے نام کردیا۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ملک عدنان نے اپنا ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں اُنہیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ملک عدنان نے کہا کہ ’اس دن میرا جذبہ یہی تھا کہ کسی طرح سری لنکن شہری کو بچا لوں اور کوئی ایسا حادثہ نہ ہوجائے کہ جس سے پاکستان کا نام خراب ہو۔‘اُنہوں نے کہا کہ ’وہاں موجود ہجوم مزید خطرناک ہوتا جارہا تھا اور وہ جوش میں آکر کمپنی کو بھی آگ لگانے کے بارے میں سوچ رہے تھے۔‘ملک عدنان نے یہ بھی کہا کہ ’پریانتھا کمارا کبھی کسی ورکر کو ذاتی طور پر نہیں ڈانٹتے تھے بلکہ وہ ہمیشہ قوانین کے مطابق ہی کام کرتے تھے۔‘اُنہوں نے کہا کہ ’تمغۂ شجاعت ملنے پر بےحد فخر محسوس کر رہا ہوں۔‘ملک عدنان نے عوام کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ’مجھے لگتا ہے کہ اس افسوسناک واقعے سے پاکستان کی سوچ بدلے گی اور ہماری نوجوان نسل کی بہتر تربیت ہوسکے گی تاکہ مستقبل میں اس طرح کا کوئی واقعہ نہ ہوسکے۔‘واضح رہے کہ حال ہی میں سیالکوٹ میں نجی فیکٹری کا سری لنکن منیجر فیکٹری ملازمین کے تشدد سے ہلاک ہوگیا تھا، مشتعل افراد نے لاش کو سڑک پر گھسیٹا اور آگ لگا دی تھی۔مشتعل افراد کا مبینہ دعویٰ تھا کہ مقتول نے مبینہ طور پر مذہبی جذبات مجروح کیے تھے، مشتعل افراد نے فیکٹری میں توڑ پھوڑ بھی کی۔خیال رہے کہ ملک عدنان کو 23 مارچ کی تقریب میں تمغۂ شجاعت دیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش، فلسطینیوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
ایران کو خطرہ ہوا تو عالمی انفراسٹرکچر خطرے میں پڑ سکتا ہے، پاسداران انقلاب
جڑواں شہروں میں شدید بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، شہریوں کا انخلاء شروع
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
نوجوان پاکستان کا انمول سرمایہ اور روشن مستقبل کے معمار ہیں: صدر، وزیراعظم
امریکا کا گزشتہ سال فضائی حملوں میں 153 یمنی شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف
ٹرمپ نے امریکا کو ایک غیر ضروری اور خطرناک جنگ میں جھونک دیا: چک شومر
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر