لیڈر گانے گاتا، تگنی کا ناچ بھی نچاتا ہے: کیپٹن ریٹائرڈ صفدر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کے داماد، مسلم لیگ نون کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا ہے کہ لیڈر لیڈر ہوتا ہے، گانے بھی گاتا ہے، ترانے بھی پڑھتا ہے، گانے گواتا بھی ہے اور تگنی کا ناچ بھی نچاتا ہے۔اسلام آباد میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے باہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری دادی نانی دیساں دا راجہ گاتی تھیں، مریم نے گایا تو کیا ہو گیا۔ان کا کہنا ہے کہ مریم نواز جیسی لیڈر اور کوئی نہیں، بیٹے جنید کی شادی پر ووٹ کو عزت دو والا گانا چلے گا، شادی پر میں گانا بھی گاؤں گا، جو ٹوٹا پھوٹا ڈانس سیکھا وہ بھی کروں گا۔کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ شادی کا سادہ پروگرام رکھا ہے، جس میں صرف قریبی رشتے دار شریک ہوں گے، ون ڈش رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری صاحب اور بلاول شادی پر نہ بھی آئیں کوئی بات نہیں، وہ ہمارے دل میں ہیں۔سابق وزیرِ اعظم کے داماد نے کہا کہ بلاول نہ بھی بلائیں ان کی شادی پر جاؤں گا کیونکہ کراچی میں پولیس مجھے نہیں پکڑے گی۔کیپٹن ریٹائرڈ صفدرنے یہ بھی کہا کہ دوسری شادی وہ کرتا ہے جس کو پہلی بیوی تنگ کرے، ہمارے گھر سکون ہے، میں 4 سال سے آئینِ پاکستان کی بات کر رہا ہوں۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ مسئلہ فلسطین قرار دیدیا
ایران نے امریکا کو اطلاع دی وہ مکمل تباہی کی حالت میں ہے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جو اتحاد نائن الیون کے بعد نظر آیا اس کی آج یوکرین کے دفاع کیلئے ضرورت ہے، شاہ چارلس
ایران کو آبنائے ہرمز کنٹرول کرنے کا پورا حق حاصل ہے: روس
جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: تین ججوں کے تبادلوں کی منظوری دے دی گئی
پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
پاک فوج نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی متعدد چوکیوں کو تباہ کر دیا
متحدہ عرب امارات کا اوپیک اور اوپیک پلس سے علیحدگی کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر