پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کا جواز نہیں: وزیرِ خارجہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے فیٹف سے متعلق ایکشن پلان پر بھرپور تعاون کیا، اسے اب گرے لسٹ میں رکھنے کا جواز نہیں بنتا۔بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں پاکستانی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے فیٹف سے متعلق قانون سازی بھی کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایف اے ٹی ایف حکام سے گرے لسٹ کے معاملے پر کھل کر بات ہوئی، 3 سال میں پاکستان نے انتظامی اقدامات سے متعلق فیٹف کو آگاہ کیا۔وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے 2018ء میں دیئے گئے ایکشن پلان پر پوری طرح عمل کیا، فیٹف نے بھی تسلیم کیا کہ پاکستان نے 27 میں سے 26 نکات پر عمل کر لیا۔انہوں نے کہا کہ ایک نکتے پر پاکستان کو غیر ضروری طور پر گرے لسٹ میں رکھا ہوا ہے، فیٹف میں چھوٹا سا طبقہ اس کی ساکھ متاثر کر رہا ہے۔وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا ہے کہ یورپی یونین اور دیگر ممالک کو اس معاملے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کو مزید گرے لسٹ میں رکھنا یورپی اور دیگر ممالک کے مفاد میں نہیں ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش، فلسطینیوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
ایران کو خطرہ ہوا تو عالمی انفراسٹرکچر خطرے میں پڑ سکتا ہے، پاسداران انقلاب
جڑواں شہروں میں شدید بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، شہریوں کا انخلاء شروع
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
نوجوان پاکستان کا انمول سرمایہ اور روشن مستقبل کے معمار ہیں: صدر، وزیراعظم
امریکا کا گزشتہ سال فضائی حملوں میں 153 یمنی شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف
ٹرمپ نے امریکا کو ایک غیر ضروری اور خطرناک جنگ میں جھونک دیا: چک شومر
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر