جنید صفدر کی شادی کی خوشی میں حمزہ شہباز گلوکار بن گئے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی خوشی میں اُن کے ماموں اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے گلوکاری شروع کردی۔مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی خوشی میں تقریب میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کے گانا گانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔حمزہ شہباز نے لاہور میں ہونے والی تقریب میں ’سہانی چاندنی راتیں ہمیں سونے نہیں دیتیں‘ گانا گنگنایا۔تقریب میں شریک مہمانوں نے حمزہ شہباز کو خوب داد دی جبکہ جنید صفدر کی والدہ اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز بھی اُن کے ساتھ بیٹھی تھیں۔یاد رہے کہ جنید صفدر اور عائشہ سیف کا نکاح 22 اگست کو لندن میں ہوا تھا اور سوشل میڈیا پر اِن کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز بھی خوب وائرل ہوئی تھیں جبکہ جنید صفدر کی دعوت ولیمہ 17 دسمبر کو لاہور میں ہونا طے پائی ہے۔

 



  تازہ ترین   
پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش، فلسطینیوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
ایران کو خطرہ ہوا تو عالمی انفراسٹرکچر خطرے میں پڑ سکتا ہے، پاسداران انقلاب
جڑواں شہروں میں شدید بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، شہریوں کا انخلاء شروع
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
نوجوان پاکستان کا انمول سرمایہ اور روشن مستقبل کے معمار ہیں: صدر، وزیراعظم
امریکا کا گزشتہ سال فضائی حملوں میں 153 یمنی شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف
ٹرمپ نے امریکا کو ایک غیر ضروری اور خطرناک جنگ میں جھونک دیا: چک شومر
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر