مہنگائی نے میرا بھی بیڑہ غرق کر دیا فواد چودھری بھی اعتراف کر لیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران وزیراطلاعات فواد چودھری نے بھی اعتراف کر لیا ہے کہ مہنگائی نے ان کا بیٹرہ غرق کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فواد چودھری نے کہا کہ وہ اچھی خاصی تنخواہ لے رہے تھے، اب 2، اڑھائی لاکھ پر آ گئے ہیں۔ فواد چودھری نے خود کو غریب آدمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بات سچ ہے کہ مہنگائی ہوئی ہے اور تنخواہ دار طبقہ زیادہ متاثر ہوا ہے اور انہیں مہنگائی کی چبھن زیادہ ہوئی ہو گی۔دوسری جانب وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے دینہ میں لاہور کے نجی سکول کی ٹرپ کوسٹر کو پیش آنے والے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ افسوسناک ہے، حادثے میں جاں بحق ہونے والے ٹیچر اور طالبات کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے درجات بلند اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ انہوں نے حادثے میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی



  تازہ ترین   
افغان طالبان کی مسلسل حمایت سے پاکستان میں دہشت گرد حملے بڑھ گئے: اقوام متحدہ
ایران نے پاکستان کو اسلامی دنیا کا عظیم اثاثہ قرار دے دیا
یومِ آزادی پر مسلح افواج کا وطن کے دفاع، امن اور روشن مستقبل کے عزم کا اعادہ
ترک صدر مکہ دفاعی معاہدے میں مزید ممالک کی شمولیت کیلئے پر امید
انقرہ میں ٹرمپ کے طیارے پر حملے کی سازش کی اسرائیلی رپورٹ جعلی ہے، ترک حکام
یوم آزادی میں ایک روز باقی، گہما گہمی عروج پر، ہر طرف سبز ہلالی پرچموں کی بہار
بھارت میں دوبارہ سکھوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے، گرپتونت سنگھ پنوں
نوجوانوں کو جدید علوم سے نہ جوڑا تو ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ جائیں گے : وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر