انقرہ میں ٹرمپ کے طیارے پر حملے کی سازش کی اسرائیلی رپورٹ جعلی ہے، ترک حکام

استنبول(نیشنل ٹائمز) ترک حکام نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ اسرائیل نے انقرہ میں ٹرمپ کے طیارے پر حملے کی سازش کی جعلی رپورٹ تیار کی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ترک حکام کو شک ہے کہ اسرائیل نے ٹرمپ کے طیارے پر قاتلانہ حملے کی سازش کی جعلی رپورٹ تیار کی تاکہ امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے کو سبوتاژ کیا جا سکے۔

رپورٹ کے مطابق ترک حکام کا خیال ہے کہ گزشتہ ماہ انقرہ میں ہونے والی نیٹو سربراہی کانفرنس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کیلئے ایران کی مبینہ سازش سے متعلق اسرائیلی خفیہ اطلاعات شاید من گھڑت تھیں اور ان کا مقصد ایران کے ساتھ امریکی مذاکرات کو سبوتاژ کرنا ہوسکتا ہے۔

اسرائیلی رپورٹ ایسے وقت میں سامنے آئی جب ٹرمپ ایران کے ساتھ ایک معاہدے کی کوشش کر رہے تھے، جس کا مقصد حالیہ جنگ ختم کرنا اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنا تھا۔

ترک حکام کو شبہ ہے کہ اسرائیلی رپورٹ کا مقصد نیتن یاہو کی حکومت کو ٹرمپ کے محافظ کے طور پر پیش کرنا، ایران کے ساتھ مذاکرات کو ناکام بنانا اور امریکی صدر کے اردوان کے ساتھ بڑھتے ہوئے دوستانہ تعلقات کو نقصان پہنچانا ہوسکتا ہے۔

معاملے سے واقف ایک ترک اعلیٰ اہلکار کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے یہ بالکل واضح تھا کہ اس رپورٹ کے درست ہونے کا کوئی امکان نہیں، اس طرح کی کوشش ترکیہ کو ایران کے ساتھ براہ راست محاذ آرائی کی طرف بھی دھکیل سکتی تھی۔



  تازہ ترین   
افغان طالبان کی مسلسل حمایت سے پاکستان میں دہشت گرد حملے بڑھ گئے: اقوام متحدہ
ایران نے پاکستان کو اسلامی دنیا کا عظیم اثاثہ قرار دے دیا
یومِ آزادی پر مسلح افواج کا وطن کے دفاع، امن اور روشن مستقبل کے عزم کا اعادہ
ترک صدر مکہ دفاعی معاہدے میں مزید ممالک کی شمولیت کیلئے پر امید
انقرہ میں ٹرمپ کے طیارے پر حملے کی سازش کی اسرائیلی رپورٹ جعلی ہے، ترک حکام
یوم آزادی میں ایک روز باقی، گہما گہمی عروج پر، ہر طرف سبز ہلالی پرچموں کی بہار
بھارت میں دوبارہ سکھوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے، گرپتونت سنگھ پنوں
نوجوانوں کو جدید علوم سے نہ جوڑا تو ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ جائیں گے : وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر