سانحہ سیالکوٹ سے پاک سری لنکا تعلقات میں کمی نہیں آئے گی، وزیر خارجہ

لاہور(نیشنل ٹائمز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سانحہ سیالکوٹ سے پاک سری لنکا تعلقات میں کمی نہیں آئے گی۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گورنر ہاؤس پنجاب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ کا واقعہ بہت افسوس ناک اور باعث ندامت ہے، اس پر سری لنکا نے پاکستان کے اقدامات اور تحقیقات کو سراہا ہے، واقعے میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، اس واقعے سے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تعلقات میں کوئی کمی نہیں آئے گی، سری لنکا سمجھتا ہے کہ پاکستان بھی اس معاملے میں ان کے ساتھ کھڑا ہے۔شاہ محمود قریشی نے سربیا میں پاکستانی سفارت خانے کا اکاؤنٹ ہیک ہونے سے متعلق کہا کہ سربیا کے اکاؤنٹ سے اور بنگلہ دیش سے آنے والی خبر بے بنیاد ہے ، بھارت پاکستان کے خلاف کوئی موقع نہیں جانے دیتا وہ اپنی لیب کے ذریعے غلط معلومات پھیلاتا ہے، ہم نے اپنا اکاؤنٹ ریکور کیا ہے بھارت ایسی حرکتیں کرتا ہے اور کرتا رہے گا، سربیا اور بنگلہ دیش کے سفارت خانوں کی تنخواہوں کا مسئلہ نہیں ہے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کل شام میری چین کے اہم شخص سے بات ہوئی اور تبادلہ خیال کیا، کچھ لوگ سی پیک کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں لیکن وہ اس میں کامیاب نہیں ہوں گے، کچھ قوتیں ایف اے ٹی ایف کے ذریعے پاکستان کا ہاتھ موڑنا چاہتی ہیں، اگر ایف اے ٹی ایف سے پاکستان کا نام اب نہ نکالا گیا تو پھر اس کی جانبداری پر سوال آ جائے گا، ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر پاکستان نے ستائیس میں سے ساڑھے چھبیس مطالبات پورے کردیئے ہیں، اگر اگلے اجلاس پر پاکستان کو ایف اے ٹی ایف سے نہیں نکالا جاتا تو ان پر سوالیہ نشان ہوگا۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش، فلسطینیوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
ایران کو خطرہ ہوا تو عالمی انفراسٹرکچر خطرے میں پڑ سکتا ہے، پاسداران انقلاب
جڑواں شہروں میں شدید بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، شہریوں کا انخلاء شروع
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
نوجوان پاکستان کا انمول سرمایہ اور روشن مستقبل کے معمار ہیں: صدر، وزیراعظم
امریکا کا گزشتہ سال فضائی حملوں میں 153 یمنی شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف
ٹرمپ نے امریکا کو ایک غیر ضروری اور خطرناک جنگ میں جھونک دیا: چک شومر
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر