سینیٹ کی نشست پر الیکشن 20 دسمبر کو ہوگا، شوکت ترین سمیت 4 امیدوار کے کاغذات جمع

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی خالی ہونے والی نشست پر پولنگ 20 دسمبر کو ہوگی جس کے لیے مشیرخزانہ شوکت ترین سمیت 4 امید واروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ۔الیکشن کمیشن پشاور کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے مشیر خزانہ شوکت ترین ، این پی کے شوکت امیرزادہ، پیپلزپارٹی کے محمد سعید اور جے یو آئی ف کے امید وار ظاہر شاہ نے سینٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ 3 دسمبر کو کاغذات جمع کرنے والے امیدواروں کی فہرست جاری ہوگی،کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 6 دسمبر کو مکمل کی جائے گی جب کہ کاغذات کی منظوری یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 8 دسمبر تک داخل کی جاسکتی ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق مقررہ ٹریبونل اپیلوں پر فیصلہ 10 دسمبر تک کرے گا ، جب کہ 11 دسمبر کو امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست جاری کی جائے گی، امیدوار اپنے کاغذات 13 دسمبر تک واپس لے سکتے ہیں۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مشیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ کیا تھا جس کے لیے کے پی سے سینیٹر ایوب آفریدی نے اپنی نشست سے استعفیٰ دیا۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش، فلسطینیوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
ایران کو خطرہ ہوا تو عالمی انفراسٹرکچر خطرے میں پڑ سکتا ہے، پاسداران انقلاب
جڑواں شہروں میں شدید بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، شہریوں کا انخلاء شروع
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
نوجوان پاکستان کا انمول سرمایہ اور روشن مستقبل کے معمار ہیں: صدر، وزیراعظم
امریکا کا گزشتہ سال فضائی حملوں میں 153 یمنی شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف
ٹرمپ نے امریکا کو ایک غیر ضروری اور خطرناک جنگ میں جھونک دیا: چک شومر
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر