متحدہ اپوزیشن کا منی بجٹ کے خلاف شدید مزاحمت کا فیصلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) اپوزیشن نے منی بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی صورت میں شدید ترین مزاحمت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سیاسی محاذ آرائی عروج پر پہنچ گئی ہے، اپوزیشن کی طرف سے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں بائیکاٹ کے اعلان نے حکومت و اپوزیشن میں کشیدگی کو مزید بڑھا دیا ہے، ایک طرف وزیراعظم عمران خان کی طرف سے وزرا اور پارٹی ترجمانوں کو ایک مرتبہ پھر اپوزیشن کرپشن بے نقاب کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں، تو دوسری طرف اپوزیشن ارکان نے بھی حکومتی کارکردگی کے نقائص پر سیاست کا فیصلہ کرلیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ منی بجٹ کی گونج پر اپوزیشن رہنماوٴں کے آپس میں رابطے شروع ہوگئے ہیں، پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، ن لیگ کے صدر شہباز شریف، پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، اور ن لیگ کے قائد نواز شریف سمیت دیگر رہنماوٴں نے آپس میں رابطے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔پارلیمانی ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کے اندر اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کو مزید فعال کرنے کی تجاویز پر بھی حزب اختلاف نے غور شروع کردیا ہے، جب کہ منی بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی صورت میں اپوزیشن شدید ترین مزاحمت کرے گی۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش، فلسطینیوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
ایران کو خطرہ ہوا تو عالمی انفراسٹرکچر خطرے میں پڑ سکتا ہے، پاسداران انقلاب
جڑواں شہروں میں شدید بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، شہریوں کا انخلاء شروع
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
نوجوان پاکستان کا انمول سرمایہ اور روشن مستقبل کے معمار ہیں: صدر، وزیراعظم
امریکا کا گزشتہ سال فضائی حملوں میں 153 یمنی شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف
ٹرمپ نے امریکا کو ایک غیر ضروری اور خطرناک جنگ میں جھونک دیا: چک شومر
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر