پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام پر پی ٹی آئی اور اتحادی ق لیگ میں ڈیڈ لاک برقرار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام کے معاملے پر پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت اور اتحادی جماعت ق لیگ کے درمیان ڈیڈ لاک ختم نہ ہو سکا۔پنجاب میں بلدیاتی مسودہ قانون کے معاملے پر تحریک انصاف اور اتحادی جماعت ق لیگ کا ویڈیو لنک پر مشترکہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء اسد عمر، شاہ محمود قریشی اور شفقت محمود نے شرکت کی۔ق لیگ کی جانب سے وفاقی وزراء مونس الہی اور طارق بشیر چیمہ اجلاس میں شریک ہوئے جبکہ پنجاب حکومت کی نمائندگی صوبائی وزیر بلدیات میاں محمود الرشید نے کی۔ق لیگ نئے بلدیاتی نظام میں دیہی علاقوں کی زیادہ نمائندگی کیلئے ڈٹ گئی، وفاق کی سطح پر بھی مذاکرات نتیجہ خیز نہ ہو سکے۔مسلم لیگ ق کے وزراء کا کہنا تھا کہ ایسے مسودہ قانون کی حمایت نہیں کریں گے جس سے دیہی علاقوں کی حق تلفی ہو، سیمی اربن ایریاز کی زیادہ اور دیہی علاقوں کی کم نمائندگی قبول نہیں۔تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق قائم مقام گورنر پنجاب اور وفاق کی سطح پر مذاکرات میں حکومت پنجاب کو پیغام دیدیا گیا ہے، ویڈیو لنک پر وفاق اور پنجاب کی سطح پر میٹنگ میں بھی ق لیگ کو قائل نہ کیا جا سکا۔مسلم لیگ ق نے تحصیل کونسلز کو بلدیاتی نظام کا حصہ بنانے جبکہ میئر اور ضلع کونسل کے چیئرمین کے لیے تعلیم کی شرط رکھنے کی تجویز دے رکھی ہے۔حکومت پنجاب نے تحصیل کونسل کی نمائندگی کے لیے ضلع کونسل میں وائس چیئرمین کی نشست رکھنے کی تجویز دی ہے اور کہا ہے کہ تعلیمی شرط کو لازمی کی بجائے ترجیح قرار دیا جا سکتا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش، فلسطینیوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
ایران کو خطرہ ہوا تو عالمی انفراسٹرکچر خطرے میں پڑ سکتا ہے، پاسداران انقلاب
جڑواں شہروں میں شدید بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، شہریوں کا انخلاء شروع
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
نوجوان پاکستان کا انمول سرمایہ اور روشن مستقبل کے معمار ہیں: صدر، وزیراعظم
امریکا کا گزشتہ سال فضائی حملوں میں 153 یمنی شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف
ٹرمپ نے امریکا کو ایک غیر ضروری اور خطرناک جنگ میں جھونک دیا: چک شومر
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر