چین کے نائب وزیراعظم کا سوشلسٹ جدت کیلئے کوششیں کرنے پر زور

بیجنگ(شِنہوا) چین کے نائب وزیراعظم ہان ژنگ نے ملک کی سوشلسٹ جدت حاصل کرنے میں اچھی شروعات یقینی بنانے کیلئے کوششیں کرنے پر زور دیا ہے۔ہان کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن بھی ہیں، انہوں نے ان خیالات کا اظہار چائنہ ترقیاتی فورم 2021کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جدت حاصل کرنے کیلئے چین کو ثابت قدمی سے اعلیٰ معیار کی ترقی کے راستے پر گامزن ہونا ہوگا جوکہ سبز، کم کاربن والا اور ماحولیات کو ترجیح دیتا ہے۔ہان نے کہا کہ ملک 2030تک کاربن کے اخراج کو عروج بخشنے اور 2060تک کاربن سے نجات کا ہدف حاصل کرنے کیلئے موثراقدامات کرے گا۔ہان نے کہا کہ چین اپنے دروازوں کو وسیع تر کھولتا رہے گا، دوسرے ممالک کے ساتھ میکرو پالیسی تعاون مستحکم کرے گا، ہموار اور مستحکم عالمی صنعتی اور ترسیلی چین برقرار رکھے گا اور عالمی معیشت کو جلد بحران کے سائے سے نکالے گا۔انہوں نے بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر کو اعلیٰ معیار کے ساتھ آگے بڑھانے، معیاری مصنوعات اور خدمات کی درآمد بڑھانے،غیرملکی سرمایہ کاری کیلئے منفی فہرست کو مزید چھوٹا کرنے اور کاروباری ماحول کو فروغ دینے کی کوششوں پر بھی زور دیا جو مارکیٹ اصولوں پر مبنی ہے،قانون اور بین الاقوامی معیار پر عمل پیراہے۔



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر