مریم نواز نے میری کردار کشی کیلئے پوری ٹیم رکھی ہوئی ہے ٗپیغام بھیجا کہ انہیں ”نانی اماں“ نہ کہوں وینا ملک کے سنگین الزامات

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اداکارہ وینا ملک نے کہا ہے کہ مریم نواز کو نانی اماں کہنے پر سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑا تھا،انہوں نے میری کردارکشی کیلئے پوری ٹیم رکھی ہوئی ہے ۔نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وینا ملک نے کہاکہ میں چاہتی ہوں کہ لوگوں کواچھے ناموں سے پکاروں، جب آپ پبلک آفس ہولڈ کرتے ہیں تو پھر آپ کا دل جگر ہونا چاہیے کہ آپ لوگوں کو تنقید کو برادشت کریں ۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بہت سے لوگوں کے ذریعے مریم نواز کے پیغام ملتے ہیں کہ میں انہیں نانی اماں نہ کہوں ۔انہوںنے کہا کہ سوشل میڈیا پرمریم کے ٹرولز دھمکیاں اور گالیاں دیتے ہیں، سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کی پوری ٹیم ہے جو مجھے ٹرول کرتے ہیں کیونکہ ایک زمانہ تھا گلی محلے میں غنڈے بدمعاش ہوتے تھے اب وہ سوشل میڈیا پر آگئے ہیں ۔وینا ملک نے پیپلزپارٹی کی سیاست پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول میں بینظیرکی نہیں صرف زرداری کی جھلک ہے جبکہ آصف زرداری کی فلم پٹ چکی ہے اور بلاول کے وزیراعظم بننے کا امکان نہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش، فلسطینیوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
ایران کو خطرہ ہوا تو عالمی انفراسٹرکچر خطرے میں پڑ سکتا ہے، پاسداران انقلاب
جڑواں شہروں میں شدید بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، شہریوں کا انخلاء شروع
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
نوجوان پاکستان کا انمول سرمایہ اور روشن مستقبل کے معمار ہیں: صدر، وزیراعظم
امریکا کا گزشتہ سال فضائی حملوں میں 153 یمنی شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف
ٹرمپ نے امریکا کو ایک غیر ضروری اور خطرناک جنگ میں جھونک دیا: چک شومر
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر