بلوچستان میں ڈاکٹروں کی گرفتاری:’ینگ ڈاکٹرز‘ کا 48 گھنٹے میں مطالبات تسلیم نہ ہونے پر ایمرجنسی سروسز میں بھی کام روکنے کا اعلان

کوئٹہ (نیشنل ٹائمز)بلوچستان میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ڈاکٹروں کی گرفتاری کے بعد بلوچستان بھر سے ینگ ڈاکٹروں کو کوئٹہ پہنچنے کی کال دیتے ہوئے 48 گھنٹے میں مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں تمام سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی سروسز سے بھی کام روکنے کا اعلان کیا ہے۔ینگ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ سنیچر کی شب دو بجے کے بعد پولیس نے دھرنے پر بیٹھے ینگ ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکس کو گرفتار کر کے انھیں دو تھانوں میں منتقلی کے بعد اتوار کی سہہ پہر ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ منتقل کر دیا ہے۔’ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان‘ کی سپریم کونسل کے رکن ڈاکٹر ارسلان کا دعویٰ ہے کہ ایک طرف 16 ڈاکٹروں سمیت طبی عملے کے 19 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ دوسری جانب باقی عہدیداروں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ ڈاکٹروں کی ہڑتال کی وجہ سے اگرچہ مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لیکن وہ احتجاج پر مجبور ہیں کیونکہ حکومت ان کے ’جائز مطالبات‘ نہیں مان رہی۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ مسئلہ فلسطین قرار دیدیا
ایران نے امریکا کو اطلاع دی وہ مکمل تباہی کی حالت میں ہے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جو اتحاد نائن الیون کے بعد نظر آیا اس کی آج یوکرین کے دفاع کیلئے ضرورت ہے، شاہ چارلس
ایران کو آبنائے ہرمز کنٹرول کرنے کا پورا حق حاصل ہے: روس
جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: تین ججوں کے تبادلوں کی منظوری دے دی گئی
پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
پاک فوج نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی متعدد چوکیوں کو تباہ کر دیا
متحدہ عرب امارات کا اوپیک اور اوپیک پلس سے علیحدگی کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر