انڈوں میں ’کالی زردی‘ نے سب کو حیران کردیا

بیجنگ: چینی سوشل میڈیا پر پچھلے ایک مہینے سے پالتو ہنس کے ایسے انڈوں کی تصویریں گردش میں ہیں جن کی زردی پیلے رنگ کے بجائے کالے رنگ کی ہے۔یہ تصاویر اور ویڈیو، چینی سوشل میڈیا سائٹ ’’ویبو‘‘ پر ہانگژو شہر سے ’’ژُو‘‘ نامی ایک شخص نے شیئر کرائی ہیں۔اپنی پوسٹ میں اس نے لکھا کہ یہ انڈے ایک سرمئی ہنس نے دیئے ہیں جو اس کے ایک دوست نے اپنے ’’ہنس فارم‘‘ پر پال رکھی ہے۔ فارم پر موجود دوسرے ہنسوں کے انڈوں کی زردی پیلے رنگ ہی کی ہے۔ فی الحال کوئی نہیں جانتا کہ ان انڈوں میں زردی کی رنگت سیاہ کیوں ہے۔البتہ اس بارے میں بعض سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ شاید اس فارم کے قریب سیاہ شہتوت (تُوت سیاہ) کے بہت سارے پودے ہیں جہاں سے اس ہنس نے ایک ہی وقت میں درجنوں کالے شہتوت کھا لیے ہوں گے جن کی وجہ سے اس کے کچھ انڈوں کی زردی کا رنگ سیاہ ہوگیا ہے۔سیاہ زردی کے علاوہ ان انڈوں میں اور کوئی چیز غیرمعمولی نہیں۔ ان کا چھلکا بھی ہنس کے دوسرے انڈوں جیسا ہے جبکہ سفیدی اور خوشبو بھی بالکل درست ہے۔ یعنی یہ انڈے سڑے ہوئے بھی نہیں۔یہ خبر اتنی حیرت انگیز تھی کہ چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے ماہرین بھی اس میں دلچسپی لینے پر مجبور ہوگئے ہیں اور انہوں نے ژُو سے رابطہ کرلیا ہے تاکہ انڈوں کی زردی کالی ہونے کے راز سے پردہ اٹھا سکیں۔
اب تک کی خبریں یہ ہیں کہ چینی ماہرین، سیاہ زردی والے ان انڈوں کو لے جاچکے ہیں اور ان کا تجزیہ شروع کردیا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ مسئلہ فلسطین قرار دیدیا
ایران نے امریکا کو اطلاع دی وہ مکمل تباہی کی حالت میں ہے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جو اتحاد نائن الیون کے بعد نظر آیا اس کی آج یوکرین کے دفاع کیلئے ضرورت ہے، شاہ چارلس
ایران کو آبنائے ہرمز کنٹرول کرنے کا پورا حق حاصل ہے: روس
جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: تین ججوں کے تبادلوں کی منظوری دے دی گئی
پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
پاک فوج نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی متعدد چوکیوں کو تباہ کر دیا
متحدہ عرب امارات کا اوپیک اور اوپیک پلس سے علیحدگی کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر