عمارتوں کی ازخود مرمت اور آلودگی دور کرنے والی ’زندہ روشنائی‘

بوسٹن: مختلف اقسام کے بیکٹیریا پر مشتمل زندہ روشنائی سے ایسی عمارات بنائی جاسکتی ہیں جو نہ صرف مضر جراثیم اور گیسوں کو کم کرسکتی ہیں بلکہ عمارت کی ٹوٹ پھوٹ کو بھی کم کرسکتی ہیں۔میساچیوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) کے اویناش باسوانہ کہتے ہیں کہ اپنی نوعیت کی باشعور روشنائی ماحول کے لحاظ سے ردِ عمل کرتی ہے۔ ان پر موجود بیکٹیریا کا جال زہریلے مرکبات جذب کرتا ہے۔ لیکن ان میں جینیاتی تبدیل شدہ ای کولائی بیکٹیریا ملانے سے ایسی زندہ ساخت تشکیل دی جاسکتی ہے جو زہریلے مرکبات ختم کرسکتی ہے یا پھر کینسرکی دوا ایزیورِن خارج کرتی ہو۔ اگرانہیں درودیوار پر لگایا جائے تو یہ پلاسٹک میں عام پائے جانے والے زہریلے مادے بسفینول اے کی کاٹ کرتے ہیں جو کینسر اور بے اولادی کی وجہ بن سکتے ہیں۔
لیکن اب بھی اس انک کی بڑے پیمانے پر تیاری ناممکن نظر آتی ہے۔ لیکن اس سے عمارات کو صاف رکھنے اور مضر گیسوں سے ضرور بچایا جاسکتا ہے۔ مستقبل میں ازخود درست ہونے والے پینٹ سے عمارت کو عشروں تک نیا بھی بنانا ممکن ہے۔
ماہرین نے ایک خاص پروٹین پالیمر کرلی نینوفائبر سے یہ روشنائی بنائی ہے جس میں تبدیل شدہ ای کولائی بیکٹٰیریا سے نینوفائبر بنائے گئے ہیں۔ اپنے مخالف چارج کی باعث یہ ایک دوسرے میں جڑ جاتے اور لمبی شیٹ بناسکتے ہیں۔ ایسے مٹٰیریئل سے بنے خلائی جہاز طویل خلائی مسافت میں اپنی ٹوٹ پھوٹ کو ازخود دور کرسکتے ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کی تبدیل شدہ ای کولائی سے ایک مائع بھرا جیل بنایا گیا جس نے 24 گھنٹے میں ایک جیل سے 30 فیصد آلودہ اور زہریلے مرکبات جذب کئے۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ کسی بلڈنگ پر لگانے کے بعد کئ برس تک بیکٹیریا کی افادیت برقرار رہ سکتی ہے۔



  تازہ ترین   
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہئے: نوازشریف کا پیپلز پارٹی کو پیغام
ایران کا قطر پر تین ایرانی لڑاکا پائلٹوں کو قید میں رکھنے کا الزام، دوحہ کی تردید
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر