یہ گیند نہیں بلکہ آگ بجھانے والا دستی بم ہے

نیویارک: کسی بھی جگہ آگ لگ جانے کی صورت میں سیلنڈر نما آگ بجھانے والے آلے سے مدد لی جاسکتی ہے لیکن ایلائڈ نامی گیند بہت آسانی سے ازخود پھٹ کر آگ کو بجھاسکتی ہے۔اس کی قیمت 80 سے 110 ڈالر ہے جو ماڈل کے حساب سے اور یہ سات سال تک قابلِ عمل رہتی ہے۔ ائلائڈ گیند کا استعمال بہت آسان ہے۔ اسے آگ سے حساس جگہوں پر رکھا جاسکتا ہے جہاں معمولی حرارت بڑھنے پر گیند ازخود پھٹ جاتی ہے اور وسیع رقبے کی آگ سیکنڈوں میں بجھ جاتی ہے۔
اس کا سب سے دلچسپ پہلو یہ ہے کہ کسی انسانی مداخلت کے بغیر ایلائڈ گیم اپنا کام کرسکتی ہے اور اسے آتشزدگی کے خطرے سے دوچار مقامات پر رکھا جاسکتا ہے۔ معمولی حرارت بڑھنے پر یہ ازخود روبہ عمل ہوجاتی ہے۔ اپنی خصوصیت کی بنا پر اسے الٹا دستی بم کہا جاسکتا ہے ۔ اس کا الٹ بھی ہے یعنی آگ بھڑکنے والے مقام پر اسے پھینک دیا جائے تو یہ ٹھنڈے بم کی طرح پھٹ کر اسے بھی سرد کردیتی ہے۔اسے بجلی کے تاروں والے مقامات اور دیگر جگہوں پر رکھا جاسکتا ہے۔ چھوٹی گیند 19 مربع فٹ اور بڑی گیند 60 مربع فٹ رقبے کی آگ ٹھنڈا کرسکتی ہے۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم کا نیپرا کے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجراء کا نوٹس
پاک فوج کے بارے میں محمود خان اچکزئی کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے: خواجہ آصف
بلوچستان میں امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے: مریم نواز
سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) سردار اختر مینگل کا استعفیٰ منظور
عافیہ صدیقی کیس: آئینی عدالت نے ہائیکورٹ کو وفاقی حکومت کیخلاف کارروائی سے روک دیا
وزیراعظم شہباز شریف کے اہم غیر ملکی دوروں کا شیڈول تیار
کے پی اور وفاق میں اتفاق: مالا کنڈ میں فوج کی ذمہ داریاں صوبائی حکومت کو تفویض
وزارت خزانہ کی ورکنگ نامکمل، پانڈا بانڈز کے اجراء میں چوتھی بار تبدیلی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر