عتیقہ اوڈھو کا فردوس عاشق کو ماسک پہننے کا مشورہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو ماسک پہننے کا مشورہ دے دیا۔عتیقہ اوڈھو نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی تصویر شیئر کی جس میں وہ میڈیا سے گفتگو کر رہی ہیں جبکہ اُنہوں نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ماسک نہیں پہنا ہوا ہے۔سینئر اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان سے مخاطب ہوکر لکھا ’میڈم! براہِ مہربانی ماسک پہن لیں۔‘عتیقہ اوڈھو نے اپنے اگلے ٹوئٹ میں شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’جب حکومتی نمائندے ہی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کر رہے ہیں تو پھر یہ عوام سے کیسے کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کی توقع کرسکتے ہیں۔‘اُنہوں نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ ’میں یہ دیکھ کر حیران رہ گئی کہ کیسے حکومتی نمائندے بھی تقریبات اور پریس کانفرنس کے دوران ماسک نہیں پہنے ہوئے۔‘ اداکارہ نے مزید کہا کہ ’میں اتفاق کرتی ہوں کہ عوام ہر طرف سے بے وقوف بن رہے ہیں لیکن اُنہیں سیدھا راستہ دکھانا عوامی شخصیات کی ذمہ داری ہے۔‘عتیقہ اوڈھو کے ان سلسلہ وار اور معنی خیز ٹوئٹس پر صارفین کی بڑی تعداد اُن کی حمایت کر رہی ہے۔



  تازہ ترین   
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر
ایران کے معاملے پر تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں: وائٹ ہاؤس
سکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر