جب تک نیب ہے ملکی معاملات نہیں چل سکتے: شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)مسلم لیگ نون کے رہنما، سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جب تک نیب ہے ملک کے معاملات نہیں چل سکتے، نیب میں ایک شق ڈال دیں کہ احتساب صرف نون لیگ کے لیے ہے۔اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اگر مریم نواز نے قانون توڑا ہے تو حکومت کارروائی کرے۔نون لیگی رہنما نے کہا کہ ہم نے 5 سال کسی کو انتقام کا نشانہ بنا یا ہے؟ نیب نے کس سیاست دان سے کتنے پیسے ریکور کیئے ہیں؟ان کا کہنا ہے کہ حکومت 30 سے زائد کمیشن بنا چکی ہے، پاکستان کے عوام کو معلوم ہے کہ نیب کر کیا رہا ہے، اس حکومت نے کورونا کے مریضوں کو بھی نہیں چھوڑا۔سابق وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ چیئرمین نیب کی آنکھیں، منہ اور کان سب بند ہیں، آئی ایم ایف سے جو معاہدہ ہوا ہے اس سے مہنگائی کا ایک اور طوفان آئے گا۔شاہدخاقان عباسی کا یہ بھی کہنا ہے کہ 4 وزارتوں میں چوری پر چیئرمین نیب خاموش ہیں، ملک میں کمیشن ہی کمیشن بن رہے ہیں لیکن نتیجہ سامنے نہیں آتا۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش، فلسطینیوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
ایران کو خطرہ ہوا تو عالمی انفراسٹرکچر خطرے میں پڑ سکتا ہے، پاسداران انقلاب
جڑواں شہروں میں شدید بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، شہریوں کا انخلاء شروع
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
نوجوان پاکستان کا انمول سرمایہ اور روشن مستقبل کے معمار ہیں: صدر، وزیراعظم
امریکا کا گزشتہ سال فضائی حملوں میں 153 یمنی شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف
ٹرمپ نے امریکا کو ایک غیر ضروری اور خطرناک جنگ میں جھونک دیا: چک شومر
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر