بااختیار پارلیمنٹ اور عوام کے حق پر کوئی سودے بازی نہیں کریں گے، آصف زرداری

کراچی (نیشنل ٹائمز) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بااختیار پارلیمنٹ اور عوام کے حق پر کوئی سودے بازی نہیں کریں گے، جمہوریت سے نفرت کرنے والی سوچ کو شکست دی، پیپلزپارٹی اقتدار میں ہمیشہ عوام کی طاقت اور ووٹ سے آئی، جمہوریت ہماری سیاست اور طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں۔انہوں نے پیپلزپارٹی کے 54 ویں یوم تاسیس پر اپنے پیغام میں کہا کہ پیپلزپارٹی اپنے بانی کے فلسفے اور منشور پر ثابت قدم ہے، قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید نے ملک میں پارلیمانی نظام کیلئے جدوجہد کی، ہم اپنے عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ پارلیمانی نظام کا مکمل دفاع کرتے رہیں گے۔ آصف زرداری نے کہا کہ بااختیار پارلیمنٹ اور عوام کے حق حاکمیت پر کوئی سودے بازی نہیں کریں گے، اُس سوچ کو شکست دی جو جمہوریت سے نفرت کرتی ہے، اسلام ہمارا دین اور سوشلزم ہماری معیشت ہے، جمہوریت ہماری سیاست اور طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں۔انہوں نے کہا کہ قائدِ عوام کے دیے ہوئے منشور کے ساتھ پیپلزپارٹی جدوجہد کرتی رہی ہے، پیپلزپارٹی جب بھی اقتدار میں آئی عوام کی طاقت اور ووٹ سے آئی ہے۔ آصف زرداری نے کہا کہ ہماری ترجیح عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے پر مبذول رہی ہے، پیپلزپارٹی نے ملک کو آئین دیا اور عوام کو جمہوری حقوق دیئے۔ اسی طرح میڈیا سیل بلاول ہاوَس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے 54 ویں یومِ تاسیس کے موقعے پر اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ طویل جدوجہد اور بےمثال قربانیوں کے بعد، پاکستان میں جمہوریت کا ترجمہ پاکستان پیپلز پارٹی ہے، جس کا منشور و لائحہ عمل ہی، اب 22 کروڑ پاکستانیوں کے وطن کو ایک حقیقی جمہوری و فلاحی ریاست بنانے کا واحد راستہ ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی ایک تحریک ہے، جس کی اساس قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نظریئے، شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے فلسفے، اور کئی نسلوں کی جدوجہد و قربانیوں پر محیط ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پی پی پی نے مشکل ترین حالات کا مقابلہ کرکے، ملک و قوم کو بیش بہا اسٹریٹجک تحفے دیئے، جن میں ملک کو پہلا متفقہ آئین، ناقابلِ تسخیر دفاع کے ضامن جوہری پروگرام اور میزائیل ٹیکنالاجی، صوبائی خودمختاری، اور زرعی و معاشی اصلاحات دینا شامل ہیں۔پاک – چین دوستی، سی پیک منصوبہ، اور اسلامی سربراہی کانفرنس کی شکل میں سیاسی طور پاکستان کو اسلامی دنیا کو محور و مرکز بنانا بھی پی پی پی کا طرہِ امتیاز ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ وہ آج کے دن ان تمام جیالوں کو سلام پیش کرتے ہیں، جنہوں نے جمہوریت کے کاز کی خاطر اپنی جانوں کی قربانیاں دیں، کوڑے کھائے، قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں، جلاوطنی جھیلی، اور غیرجمہوری قوتوں کے اسپانسرڈ میڈیا ٹرائیلز کے سامنا کیا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ باعثِ فخر ہے کہ قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے نامکمل مشن کو پایئہ تکمیل پر پہنچانے کے لیئے، پارٹی عہدیداران اور کارکنان پرعزم و بے مثال جراَت کے ساتھ اپنی جدوجہد میں نئی روح پھونکنے کے لیئے کھڑے ہیں۔ آج تجدیدِ عہدِ نو کا دن ہے کہ ہم عوام کے حقِ حاکمیت، خواتین کی آزادی، اقلیتوں کی قومی دھارے میں شمولیت، جمہوری اداروں کو بااختیار، آئین کی حکمرانی، اور عوام کی بھبود و ترقی کے لیئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔بلاول نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت اور جیالوں کی انتھک جدوجہد بارآور ہونے کے قریب ہے، ملک سے ہر قسم کے امتیاز کے خاتمے اور مساوات پر مبنی معاشرے کے قیام کا خواب حقیقت میں بدلنے والا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ وقت آگیا ہے کہ اب پاکستان میں حقیقی جمہوریت کو پاوَں جمانے دیا جائے اور لاڈلہ سازی کا خاتمہ کیا جائے۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ مسئلہ فلسطین قرار دیدیا
ایران نے امریکا کو اطلاع دی وہ مکمل تباہی کی حالت میں ہے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جو اتحاد نائن الیون کے بعد نظر آیا اس کی آج یوکرین کے دفاع کیلئے ضرورت ہے، شاہ چارلس
ایران کو آبنائے ہرمز کنٹرول کرنے کا پورا حق حاصل ہے: روس
جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: تین ججوں کے تبادلوں کی منظوری دے دی گئی
پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
پاک فوج نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی متعدد چوکیوں کو تباہ کر دیا
متحدہ عرب امارات کا اوپیک اور اوپیک پلس سے علیحدگی کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر