طویل خشک موسم کے بعد مغربی ہواؤں کا بارش برسانے والےسسٹم کی پیشنگوئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ایک طویل خشک موسم کے بعد مغربی ہواؤں کا بارش برسانے والے ایک سلسلہ 4 سے 6 دسمبر کے دوران بلوچستان، خیبرپختونخوا، شمالی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں پر اثرانداز ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق مغربی ہواؤں کا بارش برسانے والا سلسلہ 4 اور 5 دسمبر کے دوران بلوچستان کے شمال مغربی اور کچھ دیگر علاقوں میں موسم سرما کی پہلی ہلکی بارش اور پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری کا سبب بن سکتا ہے۔ جبکہ 5 اور 6 دسمبر کے دوران بالائی اور وسطی خیبرپختونخوا، اسلام آباد سمیت شمالی پنجاب اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش ہو سکتی ھےاس کے علاؤہ گلگت بلتستان سمیت ملک کے تمام شمالی علاقہ جات میں اچھی برفباری کا امکان ہے۔آنے والے سپیل کے بعد ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی شدت میں تیزی سے اضافے کی امید ہےجبکہ پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آسکتے ہیںآنے والے سپیل میں ابھی تبدیلی کے امکانات موجود ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش، فلسطینیوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
ایران کو خطرہ ہوا تو عالمی انفراسٹرکچر خطرے میں پڑ سکتا ہے، پاسداران انقلاب
جڑواں شہروں میں شدید بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، شہریوں کا انخلاء شروع
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
نوجوان پاکستان کا انمول سرمایہ اور روشن مستقبل کے معمار ہیں: صدر، وزیراعظم
امریکا کا گزشتہ سال فضائی حملوں میں 153 یمنی شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف
ٹرمپ نے امریکا کو ایک غیر ضروری اور خطرناک جنگ میں جھونک دیا: چک شومر
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر